اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت کے نمبرز ان کی جماعت کے بغیر پورے نہیں ہو سکتے۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کی شمولیت کے بغیر حکومت کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل نہیں ہوگی اور اگر نمبرز پورے ہیں تو وہ کسی اور طریقے سے کیے جا رہے ہیں، جو ان کے مطابق ‘شرمناک’ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری جماعت کے بغیر کوئی بھی آئینی ترمیم ممکن نہیں ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اہم مشاورت کے لیے کل دوپہر ڈھائی بجے ملاقات کریں گے، جس میں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے ساتھ متفقہ مسودے پر بات چیت کی جائے گی۔
انہوں نے تحریک انصاف سے اپیل کی کہ موجودہ حالات میں احتجاج کا وقت نہیں ہے، بلکہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی صورت حال کے پیش نظر اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے تاکہ جمہوری عمل آگے بڑھ سکے۔کامران مرتضیٰ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ جے یو آئی (ف) موجودہ حکومت کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے اور ان کے بغیر حکومت کو پارلیمنٹ میں ضروری اکثریت حاصل نہیں ہوگی، جس کے نتیجے میں حکومت کو جے یو آئی (ف) کے ساتھ تعاون پر مجبور ہونا پڑ سکتا ہے۔یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ملک میں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے اور حزبِ اختلاف کی جماعتیں حکومت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

حکومت کے نمبرز ہمارے بغیر پورے نہیں، پیپلز پارٹی سے مشاورت ہوگی: کامران مرتضیٰ
Shares: