حکومت ختم ،جنازہ جب مرضی پڑھ لیں، شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

0
35

حکومت ختم ،جنازہ جب مرضی پڑھ لیں، شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ سے متعلق گھبرائیں نہیں،سب ٹھیک ہوجائے گا،حکومت آج بھی ناکام ہے،جب آئی تھی تب بھی ناکام تھی،آٹے اورچینی کی قیمتوں میں اضافے کا اثر عالمی معاملات کانہیں،ہرروزعوام سے2ارب روپےلوٹےجارہےہیں،

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ کون لوٹ رہاہے،کوئی ذمہ دار ہے،جواب ہے حکومت کے پاس؟ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب کےپاس جواب ہے؟چوروں کی حکومت ہے،یہ عوام کو لوٹ رہے ہیں،جنوری میں 24 فیصدمہنگائی بڑھی،کوئی پوچھنےوالا ہے نہ جواب دینے والا،عرصے سے کہہ رہا ہوں،حکومت ختم ہوچکی ہے،یہ ایک جنازہ رکھا ہوا ہے جب مرضی پڑھ لیں،حکومت میں کوئی تبدیلی کردیں بہتری نہیں آئے گی،

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ یوٹرن کو چھوڑیں،آٹا اور چینی سستی کردیں،چینی 100روپے فی کلوپر پہنچنے لگی ہے،عوام کا پیسہ اے ٹی ایم کھا گئے ہیں،

Leave a reply