fbpx

حکومت کی طرف سے پابندی،لاہور ہائیکورٹ نے بھی بڑا جھٹکا دے دیا

حکومت کی طرف سے پابندی،لاہور ہائیکورٹ نے بھی بڑا جھٹکا دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک کے سعد رضوی کی گرفتاری اور مظاہروں کی تحقیق کر کے حقائق منظر عام پر لانے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی درخواست دو لاکھ جرمانے کے ساتھ خارج کر دی

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری اور اسکے بعد پیدا شدہ صورتحال کی تحقیقات کے لئے عدالت جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے، عدالت نے مختصر سماعت کے بعد درخواست خارج کر دی، دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کبھی غور کیا ہے اسلام سڑک بلاک کرنے کے بارے میں کیا کہتا ہے روڈ بلاک ہونے سے کتنی مشکلات ہوتی ہیں، ایمبولینس میں کئی لوگ مر گئے ہیں

چیف جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا کہ پولیس کے کتنے لوگ شہید اور زخمی ہوئے کیا آپ نے سوچا؟ کس قانون کے تحت جے آئی ٹی بنا دیں۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ سعد رضوی کی گرفتاری کے فورا بعد ملک بھر مظاہروں سے لوگوں کو مشکلات ہوئیں۔ چیف جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا کہ آپ کی عدالت سے استدعا کیا ہے؟ یہ پنچائیت نہیں ہے، قانون کی بات کریں ۔ درخواستگزار وکیل نے کہا کہ پولیس نے قانون کے مطابق اپنی ڈیوٹی سر انجام نہیں دی۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر دو لاکھ جرمانہ عائد کرتے ہوئے پٹیشن خارج کر دی۔

واضح رہے کہ ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ہم آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

حمایت کیوں کی؟ ایک اور مذہبی جماعت کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

ملک بھر میں احتجاج جاری،گوجرانوالہ میں 21 زخمی،لاہور سمیت کئی شہروں میں سڑکیں بند

سعد رضوی کی گرفتاری پر دوسرے روز بھی احتجاج،کئی شہروں میں ٹریفک معطل

لاہور میں دوران احتجاج چالیس پولیس اہلکار زخمی، فہرست جاری

مذہبی جماعت کا احتجاج، شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ ہو گیا

احتجاج کرنیوالوں کے حوالہ سے حکومت کا بڑا حکم آ گیا

حافظ سعد رضوی کی گرفتاری،تیسرے روز بھی احتجاج جاری

احتجاج کا چوتھا روز،کہاں کہاں دھرنا جاری؟