حکومت کو پہلی فرصت میں اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے،خورشید شاہ کا مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے مایوس ہوں،ملک کے حالات ٹھیک نہیں،

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قوم مایوس ہوچکی ہے مگر کہتا ہوں پارلیمنٹ سے نا امید نہیں ہونا چاہیے،مجھے پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنے کی سزا ملی،دھماکے ہورہے ہیں، عو ام خوفزدہ ہے،مل کر بات کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کو پہلی فرصت میں اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے،ہمیں تمام پڑوسی ممالک کے حالات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے،

قبل ازیں آمدن سے زائد اثاثوں کےکیس میں خورشید شاہ کی احتساب عدالت میں پیشی ہوئی، جیالے رہنما کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے عدالت لایا گیا یاد رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں خورشید شاہ نے اپنے پروڈکشن آرڈر جاری کروا لئے ہیں ،بجٹ سیشن میں سید خورشید شاہ قومی اسمبلی میں شرکت کریں گے اور اظہار خیال بھی کریں گے ، عدالت پیشی کے بعد خورشید شاہ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

 

Shares: