مزید دیکھیں

مقبول

حکومت مزید خون بہانے اور لاشیں گرانے سے باز آ جائے۔محمد اشرف آصف جلالی

حکومت مزید خون بہانے اور لاشیں گرانے سے باز آ جائے۔محمد اشرف آصف جلالی

تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے عاشقانِ رسول ﷺ پر جمعہ شام 6 بجے سے لے کر ہفتہ شام 6 بجے تک ڈھائے گئے مظالم پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: حکومت نے سعادتوں کے مہینے کو شہادتوں کا مہینہ بنا دیا ہے۔ عاشقانِ رسول ﷺ کو شہید اور زخمی کر کے عید میلاد النبی ﷺ کے موسم کو سوگوار کر دیا ہے۔ نہتے عوام پر شیلنگ، فائرنگ اور ہینڈ بم مسئلے کا حل نہیں ہیں۔ فرانسیسی سفیر کو نکالنا اتنا بڑا مسئلہ نہیں تھا جتنا بڑا مسئلہ اسے حکومت نے بنا دیا ہے۔ عید میلاد النبی ﷺ کو لہو لہو کر کے اسلام دشمن قوتوں کو خوش کیا جا رہا ہے۔

ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے باوجود حافظ سعد حسین رضوی کو رہا نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔  اہل سنت و جماعت کے خلاف بد ترین کریک ڈاؤن نے تعلیمی، تدریسی اور تبلیغی شیڈول کو بری طرح متأثر کیا ہے۔ حکومتی وزراء ہوش کے ناخن لیں۔ وزارت داخلہ کی کرسی پر بیٹھا ہوا انسان مسائل حل کرنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔ سُنّی نوجوانوں کا بار بار بہایا گیا خون کسی طوفان کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔ اگر قرآن و سنت اور آئین پاکستان کی روشنی میں مسائل حل کیے جائیں تو کوئی بحران پیدا نہیں ہو سکتا۔

حکومت کے اعلیٰ سطحی وفد اور ٹی ایل پی کے درمیان ایسے بامقصد مذاکرات کی ضرورت ہے جن کے نتائج کو بعد میں حتمی طور پر عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ حکومت مزید خون بہانے اور لاشیں گرانے سے باز آ جائے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan