سلیکٹڈ حکومت ملک کے محنت کش طبقے کے لئے تباہی ثابت ہوئی،بلاول کا دعویٰ

0
47

سلیکٹڈ حکومت ملک کے محنت کش طبقے کے لئے تباہی ثابت ہوئی،بلاول کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم مزدور پر پیغام میں کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کی زیرِ قیادت پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت ملک کے محنت کش طبقے کے لئے تباہی ثابت ہوئی

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ضیاء نے مزدوروں کے حقوق کے حصول کے سلسے میں حاصل کی گئی بہت ساری کامیابیوں کو ختم کردیا شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مزدور حقوق کی بحالی اور محنت کش طبقے کے لئے فائدہ مند پروگرامز میں توسیع کی کم سے کم اجرت، منافع میں شراکت، بونس، گروپ انشورنس اسکیم، گروپ انسینٹوز اسکیم وغیرہ کی ضمانت دی گئی ضیاء کی آمریت نے ان میں سے بہت ساری مراعات کو واپس لے لیا اس طرح شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی میراث کو جاری رکھا صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت حکومت نے بھی بینظیر امپلائیز اسٹاک آپشن اسکیم متعارف کروائی

کرونا سے نہیں،مزدور بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں، سراج الحق

مزدوروں کے لئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے مزدور ڈے پرپیغام جاری کر دیا

مزدور ڈے پر حکومت مزدور کو کیا ریلیف دے سکتی تھی؟ شہباز شریف میدان میں آ گئے

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اس اسکیم کے تحت سرکاری کمپنیوں میں مزدوروں کو شراکت کی پیش کش کرکے پی پی پی کے مشن کو تقویت بخشی مزدوروں کے لئے ہزاروں مکانات پر مبنی مزدور کالونیاں بھی تعمیر کی گئیں سلیکٹڈ حکومت نے صرف بیروزگاری اور غربت کو بڑھایا ہے ،گذشتہ ڈھائی سالوں میں لاکھوں افراد کو بیروزگار اور غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیئے گئے ہیں پیپلز پارٹی مزدوروں اور محنت کش طبقات کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی.

یوم مزدور،حکومت مزدوروں کیلیے کیا کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

Leave a reply