حکومت نے اگر یہ کام کیا تو بھر پور مزاحمت کرینگے، بلاول کا اعلان

0
48

حکومت نے اگر یہ کام کیا تو بھر پور مزاحمت کرینگے، بلاول کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما شہید قمر عباس کو ان کی 13 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید قمر عباس، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سپاہی اور بھائی تھے

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ شہید قمر عباس اور ان کا خاندان خیبرپختونخواہ سے صرف پی پی پی کا گرانقدر اثاثہ نہیں بلکہ تمام جمہوریت پسند قوتوں کا اثاثہ ہیں ،شہید قمر عباس یوں تو پشاور کے رہنے والے تھے، لیکن ان جیسے سیاسی کارکنان شہر و علاقے کی حدود و قیود سے بالاتر ہوتے ہیں،میں ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،آج ایک بار پھر عملی سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ و نااہل حکومت ناکام ہوچکی ہے،کرونا وائرس وباء کے دوران حکومت کی نااہلی مزید عیاں ہو چکی ہے،اس موقعے پر اٹھارویں ترمیم، این ایف سی اور صوبائی خودمختیاری کے خالف سازشوں کی مذمت کرتا ہوں،ایک بار پھر یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جمہوریت اور آئین کے خلاف سازشوں کی پی پی پی مزاحمت کرے گی

وزیراعظم کچھ نہیں "کرتے”، ہماری "ضرویات”پوری کی جائیں، بلاول

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں اور ان کے پیچھے غیر جمہوری عناصر کو نہ فقط بے نقاب کریں گے بلکہ ان کے آگے مزاحمت کی آہنی دیوار بھی بنیں گے

بلاول نے مایوس کیا،بالکل "فارغ” ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

Leave a reply