پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خوشی ہے اس بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں، حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مانے اس لیے ہم نے بجٹ کی حمایت کی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 20 فیصد اضافہ کیا،پی ٹی آئی دور میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی مد میں رقم کم کی گئی،حکومت نے سولر سے متعلق ہمارے مطالبات کو مانا اس لیے ہم نے سپورٹ کیا،سولر کے ٹیکس میں کمی کی گئی،کل ہمارے حکومت نے مطالبات مانے، ہم حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق ہمارے مطالبات مانے گئے، ایف بی آر کی گرفتاری کو قابل ضمانت قرار دیا، جو ترامیم پیپلز پارٹی بجٹ میں چاہ رہی تھی وہ حکومت نے مان لئے ہیں ،اس لئے ہم اس بجٹ کو منظور کریں گے