حکومت نے مذاکرات ختم نہیں کیے،عرفان صدیقی

irfan-siddiqui

حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف جو بھی بات کرنی چاہتی ہے وہ سپیکر سے کریں،

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ 28 جنوری کو مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا ، اگر وہ اگلے اجلاس میں آتے ہیں تو کمیشن اور دیگر مسائل پر بات ہوگی ، ہم 28 جنوری کے اجلاس میں ضرور شرکت کریں گے ،تحریک انصاف کی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کے حکم پر فیصلہ کر چکی ہے ،تحریک انصاف مذاکرات کیلئے بنی ہی نہیں ہے، حکومت نے مذاکرات ختم نہیں کیے، پی ٹی آئی 28 جنوری کو آئے اور حکومت کا جواب سنے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 28 جنوری کو دوپہر پونے بارہ بجے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اس اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کی صورت میں حکومت سے مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس کے بعد مذاکرات کی بحالی کا مشروط عندیہ دیا ہے، جس میں انہوں نے کمیشن کے قیام کو بنیادی شرط قرار دیا ہے۔

اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکراتی عمل میں واضح سرد مہری دیکھنے کو مل رہی ہے، جس سے سیاسی افق پر بے چینی اور عدم استحکام کے آثار بڑھتے جا رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن کو 60 دن میں فیصلے کا حکم

قومی اسمبلی سے منظور شدہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 مسترد کرتے ہیں۔لاہور پریس کلب

Comments are closed.