مزید دیکھیں

مقبول

زیادتی کے ملزم کو بیل گاڑی سے باندھ کر برہنہ گھمایا گیا

اتر پردیش: عصمت دری کے ملزم کو بیل گاڑی...

26 نومبر احتجاج، صنم جاوید،مشال یوسفزئی و دیگر کی ضمانت خارج

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے...

ناجائز ڈیٹیکشن بلز، ایمانداری کا قتل عام

ناجائز ڈیٹیکشن بلز، ایمانداری کا قتل عام تحریر: ڈاکٹر غلام...

طیارے کے انجن میں "خرگوش”پہنچ گیا،ہنگامی لینڈنگ

یو اینائیٹڈ ایئر لائنز کی پرواز UA2325 کو ایمرجنسی...

حکومت نے کروڑوں روپے رشوت دی، ہمارے پاس ثبوت ہیں، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

حکومت نے کروڑوں روپے رشوت دی، ہمارے پاس ثبوت ہیں، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے سینیٹ الیکشن میں کروڑوں روپے رشوت کے طور پر استعمال کیے ،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہے کہ حکومت نے اراکین اسمبلی کو سیاسی رشوت کے طور پر فنڈز دئیے جس پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے ۔عمران صاحب عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں اور مزید رسوائی اپنے مقدرمیں نا لکھوائیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کہ عمران صاحب صرف عوام کا اعتماد اور اقتدار اپنا ہوتا ہے، کرائے اور ادھار کی چیزیں واپس کرنی ہوتی ہیں، اعتماد آپ نے کھویا مگر غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟ اپنی بار جمہوریت پرلیکچر اوردوسروں کے ووٹ چوری۔ پارلیمنٹ کے ارکان کو جبر، دھونس، دھاندلی اور دباوسے غلام بنانے کی کوشش نہ کریں، آٹا، چینی، بجلی گیس، دوائی اور ووٹ چور عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں،اس لیے عوام میں جانے سے ڈر رہے ہیں،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت الیکشن کا اعلان کرے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ ہی کافی ہے ہماری تیاری ہی تیاری ہے ،لوگ اس نا اہل حکومت سے تنگ آگئے ۔عمران خان!!! ادھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا،عمران صاحب بلوچستان میں عبدالقادرکا جیتنا بھی الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں،عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب جو اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کس سے واپس مانگ رہے ہیں۔ عمران صاحب آج غیرت اور جرات کا مظاہرہ کرتے استفیٰ دیتے ۔ عمران صاحب نے آج ادھار کی کرسی پہ بیٹھ کر خطاب کیا ۔عمران صاحب جن کو بکائو مال کہہ رہے ہیں ان سے ہی اعتماد کا ووٹ لیتے شرم آنی چاہئے۔ وہ آپ کو کھوئے ہوئے اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے ۔اپنے ہی ارکان کو چور کہتے ہیں، پھر انہی چوروں سے اعتمادکا ووٹ بھی لیں گے؟ کوئی شرم؟کوئی حیا؟

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب نے حفیظ شیخ کے ہارنے کا غصہ اپوزیشن، الیکشن کمیشن اور پاکستان کے عوام پر نکالا ۔عمران صاحب رٹے رٹائے خطاب کے ڈرامے چھوڑیں، سامان باندھیں اور قوم کی جان چھوڑیں ۔قوم نے ہارے ہوئے شخص کا ہارا ہوا خطاب سنا ،وہ کون سی جمہوریت ہوتی ہے جس میں ووٹ چوری کرکے سلیکٹڈ وزیراعظم قوم پر مسلط کردیاجائے ؟

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan