حکومت نے علی امین گنڈاپور سے رابطہ کر کے جلسہ منسوخ کرنے کی درخواست کی،بیرسٹر عقیل ملک

0
64
aqeel malik

وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا اور ان سے پی ٹی آئی کے مجوزہ جلسے کو منسوخ کرنے کی درخواست کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے، بیرسٹر عقیل نے وضاحت کی کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی ملاقات کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
بیرسٹر عقیل نے مزید کہا کہ حکومت نے سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے علی امین گنڈاپور سے باقاعدہ طور پر رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کو حالات سے آگاہ کیا گیا اور درخواست کی گئی کہ پی ٹی آئی کے جلسے کو منسوخ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیکیورٹی کی صورت حال دوبارہ جانچنے کے لیے اگلے دن پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ بیرسٹر عقیل کے مطابق، یہ ملاقات حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی مشترکہ کوشش سے ہوئی تھی۔بیرسٹر عقیل نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ انتظامیہ نے سیکیورٹی صورتحال کی بنیاد پر پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسے کی مشروط اجازت دی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک کسی نے این او سی کی توسیع کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی کسی توسیع کی اجازت دی گئی ہے۔

Leave a reply