وفاقی حکومت سے مذاکرات،بلاول نے کمیٹی تشکیل دے دی
پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت سے بات چیت کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
مذاکراتی کمیٹی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے تشکیل دی، پیپلز پارٹی کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان اورمخدوم احمد محمود شامل ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب اور فیصل کریم کنڈی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، ترجمان بلاول زرداری کے مطابق کمیٹی وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اٹھائے گی،کمیٹی رپورٹ اگلے ماہ سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیش کرے گی
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی تھی اس ضمن میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ٹاسک دیا گیا تھا
بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھاکہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے، نہ سیاست کی جاتی ہے، نہ معاہدے پر عمل ہورہا ہے، وہ 26 ویں ترمیم میں مصروف تھے اور حکومت نے پیچھے کینالز کی منظوری دے دی، وفاقی حکومت نے آئین سازی کے وقت برابری کی باتیں کیں، لیکن آئین سازی کے وقت حکومت اپنی باتوں سے پیچھے ہٹ گئی، دیہی سندھ سے ججز ہوتے تو برا بری کی بات کرتا، جوڈیشل کمیشن میں ہوتا تو آئینی بینچ میں فرق پر بات کرتا، میں جوڈیشل کمیشن سے احتجاجاً الگ ہوا۔