صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے تھیٹر، آرٹسٹس اینڈ پرڈیوسرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی ُملاقات ہوئی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ُملاقات کرنے والوں میں میں سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، چئیر مین قیصر ثنااللہ ، پیٹران چیف راشد محمود ، قیصر پیا، بلال چوہدری ، طاہر انجم ،شاہد خان ، محمد یوسف ، اور شہزاد شامل تھے
وفد نے تھیٹرز کے فنکاروں اور پرڈیوسروں کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی،وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کو بخوبی ادراک ہے کہ چہروں پر مسکراہٹ لانے والے تھیٹر بند ہونے سے کس حد تک پریشان ہیں
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی ایس او پیز بنا کر تھیٹر کھولیں گے،حکومت کی بہترین حکمت عملی سے کرونا وبا شکست کے قریب ہے ،پنجاب حکومت تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرے گی،
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے تھیٹر، آرٹسٹس اینڈ پرڈیوسرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی ُملاقات#baaghitv #pakistan #Punjab @GOPunjabPK pic.twitter.com/0XI9gOhuwd
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 30, 2020
وزیر قانون پنجاب نے متعلقہ محکموں کو ایسوسی ایشن کی مشاورت سے ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت کی، وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے ،حکومت متاثرہ شعبوں کی ہر ممکن امداد کرے گی