پیپلز پارٹی کی رہنما، رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ پنجاب میں‌گندم کی امداد صرف ان کسانوں کو دی جائے گی جن کے پاس کسان کارڈ ہیں۔ پنجاب حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق، صرف 5 لاکھ 50 ہزار کسان کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔اگر 15 ارب روپے کی کو ان کسانوں میں تقسیم کیا جائے، تو ہر کسان کو تقریباً 27,000 روپے حاصل ہوں گے

سحر کامران کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نہروں کے یک طرفہ اور متنازعہ منصوبوں کو مسترد کیا اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم کی تلقین کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی محافظ ہے۔ ہم سندھ کے پانی کے حق پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وفاقی حکومت ہمارے ووٹوں کی بدولت قائم ہے۔ ہم نے جمہوریت، آئین اور پارلیمنٹ کی سربلندی کے لیے اسے سہارا دیا ہے، لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پانی ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ تین صوبوں میں خشک سالی کا خدشہ ہے، لیکن اشرافیہ کو نوازنے کے لیے حکومت کسان دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے۔ ایک سوچی سمجھی حکمت عملی سے اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے سندھ میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ریگستان کو آباد کرنے کے لیے زرخیز کھیتوں کو بنجر کرنا کاشتکاروں کا معاشی قتل ہے۔

Shares: