حکومت ایم کیو ایم کو منانے میں کیوں ناکام رہی؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

سیلاب سے اموات،نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

حکومت ایم کیو ایم کو منانے میں کیوں ناکام رہی؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم حکومتی کیمپ چھوڑ کر اپوزیشن کے ساتھ جا رہی ہے اور اپوزیشن اتحاد کی نئی حکومت میں شامل ہو گی

ایم کیو ایم کے اپوزیشن کے ساتھ مزاکرات ہوئے جس کے بعد معاہدہ طے پایا، معاہدے کی تفصیلات آج پریس کانفرنس میں سامنے لائی جائیں گی، بلاول زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدہ ہو چکا ہے،ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری بھی تصدیق ہو چکے ہیں،

ایم کیو ایم کے اپوزیشن کیمپ میں جانے کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے تبصرہ کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو اپنے فیصلے کا کریڈٹ سب سے زیادہ جاتا ہے، ایم کیو ایم نے اپنے شہر کے لئے فیصلے کیے، تحریک انصاف کو کبھی احساس ہی نہیں ہوا تھا کہ ایم کیو ایم لوکل آرڈیننس اور شہریوں کے لئے ریلیف کا مطالبہ کر رہی تھی، حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کو وزارتوں اور گورنر شپ کی پیشکش تھی جو انکا مقصد نہیں‌ تھا، اسی وجہ سے اب حکومت ایم کیو ایم کو منانے میں ناکام رہی

ایک اور ٹویٹ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق میں فرق ذاتی لالچ اور مفادات مراعات کا ہے، ق لیگ تھوڑے فائدے کے لئے اپنی بات سے پیچھے ہٹ گئی اور ایم کیو ایم نے اپنے ووٹروں کے حقوق کی بات کی، ایم کیو ایم نے ایک حقیقی سیاسی ذہانت کا مظاہرہ کیا ہے

ایک اور ٹویٹ میں مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ اصل مسئلہ عدم اعتماد کے ووٹ کا نہیں ہے بلکہ تحریک انصاف کے حامیوں کو معاشرے میں کیسے واپس لایا جائے یہ مسئلہ ہے کیونکہ وہ صرف ذاتی دلائل کے لئے گالیاں دیتے ہیں اور غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں، مبشر لقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ذاتی پسند نا پسند کو چھوڑ کر پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے

قبل ازیں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے ٹویٹ کی اور کہا کہ 2019 سے شہر کے لیے آج تک کچھ نہیں بدلا ہے۔ وعدے اور وعدے – کراچی انتظار کر رہا ہے

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا ملنے والا ہے حکومتی اتحادی جماعت وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے والی ہے، ایم کیو ایم نے کابینہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، رات گئے اپوزیشن اتحاد اور ایم کیو ایم میں معاہدہ طے پایا اسکے بعد حکومت کے وفد نے بھی ایم کیو ایم سے ملاقات کی تا ہم کامیابی نہ مل سکی،

وزیراعظم کے خلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے ، قومی اسمبلی میں گنتی کے عمل کے دوران حکومت اور اپوزیشن نے نعرے بازی کی ،منحرف اراکین اجلاس میں نہیں آئے ،سپیکر کی جانب سے گنتی کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 161ممبران نے ووٹ دیا۔ اسپیکر کم ازکم 3 اور زیادہ سے زیادہ 7 دن میں ووٹنگ کروانے کے پابند ہیں ،قومی اسمبلی کااجلاس 31مارچ تک اجلاس ملتوی کر دیا گیا تحریک عدم اعتماد پربحث 31مارچ سے شروع ہوگی قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ 2022 بروز جمعرات شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

عمران خان ملک کے تیسرے وزیراعظم ہیں جن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی ہے، اس سے قبل سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور شوکت عزیز کے خلاف عدم اعتماد پیش کی گئی تھیں

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی

پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی

پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان

بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز

حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید

استعفیٰ دینے کے بعد بزدار خاموش نہ رہ سکے،بڑا اعلان کر دیا

پرویز الہی نے خاندانی اقدار اور سیاست دونوں کو داو پر لگا دیا،اہم شخصیت کا دعویٰ

جب حکمرانوں کی نیت صاف ہو….عمران خان نے بڑا دعویٰ کر دیا

تمہارے ہاتھ میں اقتداربندرکے ہاتھ میں استرا،سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاو ،مریم

ایم کیو ایم وفاقی کابینہ سے دے گی آج استعفیٰ

ایم کیو ایم کو منانے کیلئے گورنر شپ چھوڑ سکتا ہوں،گورنر سندھ کا اعلان

Comments are closed.