حکومتی اقدامات سے مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا، چیئرمین کشمیر کمیٹی
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے افغان باشندے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے
وزیر ایوی ایشن غلام سرور کمشنر ثاقب ظفر سی پی او راولپنڈی بھی ریلی میں پہنچ گئے ،چیئرمین سینیٹ ،اسپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین کشمیر کمیٹی، ارکان پارلیمنٹ اور افسران و ملازمین شریک ہیں، پا کستان کا قومی ترانہ بجایا گیا ،سائرن بجایا گیا،کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی گئی .
مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان
کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس جلاد نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا اب وہ مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کر رہا ہے، قائد اعظم نے کشمیر کے فیصلے تک پاکستان کو نا مکمل قرار دیا تھا ،آج قوم متحد ہو کر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ،9لاکھ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے ،حکومتی اقدامات سے مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا،بھارت سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بھی شرارت کرنا چاہتا ہے
کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان نے حق ادا کر دیا، پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی، وزیراعظم کی کال پر ملک بھر مین آزاد کشمیر و پاکستان کے ترانے گائے گئے،
وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کیی موجودگی میں پہلے پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا ، بعد میں آزاد کشمیر کا ترانہ گایا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات بھی وزیر اعظم آفس کے باہر موجود ہیں،
مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی،پوری قوم یک زبان ہو گئی کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو بتادیا ہم کشمیر کےساتھ ہیں 12بجتےہی ملک بھر میں سائرن بجنے لگے،ٹریفک رک گئی ،ملک بھر میں پاکستان اورآزادکشمیر کے قومی ترانے گائے جارہے ہیں ،ملک بھر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں ٹریفک سگنل ساڑھے12بجے تک سرخ رہیں گے،ٹریفک رکی رہے گی ،12 سے ساڑھے12بجے تک تمام ایئرپورٹس پر پروازیں معطل ہے ،ملک بھر میں 138ٹرینیں ایک ایک منٹ کےلیے روک دی گئیں
پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا