حکومتی کمیٹی کی ایم کیو ایم مرکز میں ملاقات جاری، جہانگیر ترین نے خالد مقبول صدیقی کو کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی وفد ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پہنچ گیا،پی ٹی آئی وفد میں جہانگیرترین ،اسدعمر اور پرویز خٹک شامل ہیں،حلیم عادل شیخ،فردوس شمیم نقوی اورخرم شیرزمان بھی ہمراہ ہیں، حکومتی وفد کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات جاری ہے.
جہانگیر ترین نے خالد مقبول صدیقی کو دوبارہ وزارت لینے کی پیشکش کی جس پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کی خدمت کریں گے اس کے لئے وزارت کی ضرورت نہیں،کابینہ میں شامل ہونا ہمارا مسئلہ نہیں، ہمارے مسائل اہم ہیں،
ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآبار پر @JahangirKTareen اور پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی آفد کی آمد، کنوینر @MQMPKOfficial ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینٸر ڈپٹی کنوینر،ڈپٹی کنوینرز اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات جاری@allaboutmqm @faisalsubzwari @IzharulHassan @Asad_Umar pic.twitter.com/AV4LEKgs8n
— MQMP District West & Kemari (@MQMWEST) January 18, 2020
جس پر پرویز خٹک نے کہا کہ خالد بھائی مسائل واقعی اہم ہیں، ہمیں وزیراعظم نے اسی لئے بھیجا ہے،جہانگیر ترین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مسائل واقعی حقیقی ہیں جن کو حل کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا،فوری مسائل حل نہیں ہو سکتے، کچھ وقت لگے گا، جہانگیر ترین نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی
خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کے دفتر کھولنے کا بھی کہا جس پر جہانگیر ترین نے کہا کہ آپ وزارت لیں اور آئیں ملکر ملک کی خدمت کریں. ملاقات میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود ہیں، ایم کیوایم کےعامرخان،کنورنویدجمیل ملاقات میں شریک ہیں، فیصل سبزواری،امین الحق،نسرین جلیل،محمدحسین بھی موجود ہیں ، ملاقات کے بعد میڈیا سے بھی بات چیت متوقع ہے








