حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد پرویز الہیٰ نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری
حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد پرویز الہیٰ نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ شہباز شریف نے جو دس سال کام نہین کیا وہ ہم کریں گے، میں نے صحافیوں کو جو لاہور ملتان، پنڈی میں جو پلاٹ رہ گئے تھے وہ دلوانے ہیں اس حوالہ سے وزیراعلیٰ سے بات کروں گا،مشورہ سن لیا کریں ، ضروری نہیں کہ مشورہ مانا جائے، جہانگیر ترین ہمارے لئے قابل احترام ہیں، آج نئی چیزوں پر بات ہوئی، وہ بھی بتائیں گے، کمیٹی کا ہر ممبر قابل احترام ہے،
پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ افسروں کے بارے میں ہم نے کوئی بات نہیں کی، دس سال ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر گزارے تھے، نئے معاملات سے متعلق جلد نئی اور اچھی خبر دیں گے،حلقے کے عوام کو مطمئن کریں گے،حکومتی ٹیم سےمہنگائی سے متعلق بھی بات ہوئی،
پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے جو دس سال کام نہین کیا وہ ہم کریں گے، میں نے صحافیوں کو جو لاہور ملتان، پنڈی میں جو پلاٹ رہ گئے تھے وہ دلوانے ہیں اس حوالہ سے وزیراعلیٰ سے بات کروں گا، یہ یاد کرواتے رہنا ہے،
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ الحمد للہ اچھی بات چیت ہوئی، بیٹھ کر ساری چیزوں پر بات چیت ہوئی، اب کوئی ایسا ایشو نہیں، جو دوسرے ایشوز جس میں چیزیں سامنے آئیں، جو چیلنجز درپیش ہیں حکومت کو ہم مل جل کر مشاورت کے ساتھ چلیں گے، حکومتوںکو مسائل درپیش آتے رہتے ہیں، ہر مسئلے کا حل نکالیں گے، ہم سارے نیک نیت لوگ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی آئے اور اس کے اثرات نیچے سطح تک جانے چاہئے.
پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ہمیں عمران خان کی قیادت، نیت اور کوشش میں کوئی شک نہیں،طریقہ کار میں بہتری لانے کے لئے ہم محنت کریں گے، نیک نیتی سے محنت ہو تو منزل مل جاتی ہے، ہمارا ااتحاد الیکشن تک چلے گا اور الیکشن کے بعد ہم اکٹھے ہوںگے، مشاورت سے کام کریں گے تو اللہ کی مدد آئے گی، میں دل کی گہرائیوں سے کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،یہ ہمارے گھر آئے اور بات چیت ہوئی.
حکومتی کمیٹی کی ق لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پرویز خٹک اور پرویز الہیٰ نے کیا بڑا اعلان