کراچی کے لیے ایک روپیہ نہیں ملا،کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں الیکشن،بلاول کا دعویٰ

کراچی کے لیے ایک روپیہ نہیں ملا،کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں الیکشن،بلاول کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرتی رہے گی،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے،عوام نے تبدیلی کو پہچان لیا ہے، عام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں،حکومت غیر مستحکم ہے،انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں ،ہم نے بائی الیکشن میں حصہ لے کر حکومت کو شکست دی،پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کی بات مانی تو سینیٹ میں حکومت کو شکست ہوئی تبدیلی کا اصل چہرہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری ہے،پیپلز پارٹی میں نچلی سطح سے لے کر اوپر تک شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے وہ صرف عوام کے اشاروں پر چلتی ہے،وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے 11سوارب روپے کا اعلان کیا،حکومتی اعلان کو ایک سال گزرنے کے باوجود کراچی کے لیے ایک روپیہ نہیں ملا،ہم نے ضمنی الیکشن میں حصہ لے کر حکومت کو شکست دی،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہتی تھی پہلے بزدار اور پھر عمران خان کیخلاف عدم اعتماد لانا ہوگی،تبدیلی کا اصل چہرہ بے روزگاری اورمہنگائی ہے ،عام انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتےہیں،ہم تیاری کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان کی بہت عزت کرتے ہیں ،متحد اپوزیشن حکومت کونقصان پہنچا سکتی ہے،حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کی لیے اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے کچھ عرصے کے بعد واشنگٹن کا دورہ کروں گا پھر ان کی چیخیں دیکھنا ،

Comments are closed.