مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک سال میں تاریخی قرض لے کر بھی کاروباراورروزگار بند ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت بتائےبجٹ خسارہ 28 سال کی بلند ترین سطح پر کیوں گیا،تیز ترین قرض لے کربھی ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی 3گنا کیسے ہو گئی،قرضے سے عوام کو ریلیف دینے کا جھوٹا دعویٰ اور دوسروں کے لیےانکوائری کمیشن؟

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دورمیں قرض سےادائیگیاں ہوئیں،موٹرویزبنیں اورعوام کوریلیف ملا،حکومت صرف یہ بتا دے کہ جامع معاشی پلان کیا اور کہاں ہے ؟پشاورمیٹروکہ ایک کھرب کے کھڈوں سے کون ساریلیف مل رہاہے،45لاکھ لوگوں کاترقی کی شرح سے نیچے چلے جاناریلیف ہوتاہے؟،قرض کےباوجودبھی روزگار،عوام کی روٹی،دوائی بندہے،

واضح ہے کہ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے، ترقی ہوگی تو روزگار بڑھے گا۔

Shares: