حکومت کرنا آسان نہیں، جہانگیر ترین نے پنجاب کے حوالہ سے بڑے خدشے کا اظہار کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ق لیگ میں بے چینی درست ہے،ان سےرابطے میں ہیں، ق لیگ کیساتھ کئی مسائل ایسے ہیں جو حل نہیں ہوسکے، جی ڈی اے کے تمام مسائل حل کرلیے ہیں، ق لیگ سے انڈراسٹینڈنگ ہے،وہ آن بورڈ ہے،کوئی ایشونہیں،

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ ہماری سب سے زیادہ نشستیں بی این پی مینگل کیساتھ ہوئیں،حکومتی اتحادی پہلے بھی ہمارے ساتھ تھے اب بھی ہیں ، اتحادیوں کیساتھ حکومت کرناآسان نہیں،مسائل ہوتے رہتے ہیں ، پرویز خٹک،ارباب شہزاد،اسدعمراورمیری کل ایم کیوایم سے ملاقات ہے، کراچی میں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی14 سیٹیں جیتی ہیں، کراچی میں پی ٹی آئی ووٹرزکےاعتمادپرپورااتریں گے ، کراچی کےمسائل پرسندھ حکومت کاساتھ ضروری ہے، کراچی کاووٹرکہتاہےکہ پی ٹی آئی کوووٹ دیا،وہ ہی ڈیلیورکرے،

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ چیف منسٹرچیف ایگزیکٹوہیں ان کے بغیر تو کوئی کام نہیں ہوسکتا ، چند ماہ بعدپنجاب میں نمایاں بہتری آئے گی ، ق لیگ کے حکومت کیساتھ مسائل پہلے سے چل رہے ہیں، ق لیگ کیساتھ مفاہمتی یادداشت پرکافی عرصے سے عمل نہیں ہوا، پنجاب میں کامیاب نہ ہوئے توحالات بہت مشکل ہوجائیں گے، پنجاب میں 6 ماہ یاسال میں خاطرخواہ بہتری نظرآئےگی،

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی ایک بہت بڑا ایشو ہے اس پر توجہ دیں گے ، پنجاب میں زراعت سمیت بہت سےاچھےکام ہورہے ہیں، پنجاب میں گورننس کافی بہترہےکچھ کمزوریاں تھیں،عمران خان نے پنجاب میں گورننس کیلئےنئی ٹیم بھیجی ہے، عمران خان خود بھی پوری طرح پنجاب میں متحرک ہیں ،

Shares: