تبدیلی سرکار نے مزدور کی زندگی مشکل بنا دی، خورشید شاہ

0
7

پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تبدیلی سکار نے معیشت کو تباہ کر کے مزدور کی زنگی اجیرن کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم مزدور پر سید خورشید شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے مزدوروں کی فلاح و بہبور کے لئے بڑے اقدامات اٹھائے تھے لیکن موجودہ حکومت نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے ،تبدیلی سرکار کی پالیسیوں سے مزدور اور کسان پریشان ہے، مزدور اور محنت کش کی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا.

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یوم مزدور پر اپنے پیٍغام میں مزدوروں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مزدوروں اور ان کے خاندان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک منصوبہ شروع کر رہے ہیں، ہم آج سے مزدور کے لئے احساس پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں. یہ پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کرے گا، اس پروگرام سے مزدور کو سماجی تحفظ ملے گا. وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے، ملک کی ترقی اور خوش حالی میں محنت کش کا کلیدی کردار ہے،

Leave a reply