حکومت تاجر برادری کو نہ منا سکی، ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال

0
76

ٹیکسز میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف آج تاجر برادری نے ملک بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کر رکھی ہے، کراچی،لاہور، پشاور، کوئٹہ، گلگت سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ہڑتال ہے، مارکیٹیں بند رہیں گی، لاہور میں کارڈیلر نے بھی ہڑتال کر دی، تاجر برادری مطالبات کی منظوری کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کرے گی .

لاہورمیں ٹیکسوں کیخلاف ہڑتال پر تاجردو گروپوں میں تقسیم ہوگئے،ایک گروپ نے آج ہڑتال کا اعلان کر دیا، دوسرے گروپ نے مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ٹریڈرز الائنس اور انجمن تاجران خالد پرویز گروپ نے ہڑتال کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کردیا، آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ اور اشرف بھٹی گروپ نے آج ہر صورت ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک کےمختلف شہروں میں ٹیکسزمیں اضافے،مہنگائی کیخلاف تاجروں نے آج ہڑتال کی کال دی تھی، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مارکیٹیں بند رہیں گی، حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف لاہور کے تاجر بھی سراپا احتجاج ہیں۔ تاجر برادری نے آج لاہور میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ اعلان کے مطابق لاہور کی تمام مارکیٹیں اور دکانیں مکمل بند رہیں گی .

حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تاجروں نے آج شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں کے پیچھے کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فکسڈ ٹیکس کا نظام لے آئیں، ہم تیار ہیں، یہ تاثر بے بنیاد ہے کہ تاجر احتجاج کسی سیاسی جماعت کی ایما پر کر رہے ہیں۔ اجمل بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی بیوروکریسی حکومت اور وزیراعظم کو ناکام کرنا چاہتی ہے۔

ان پیج کے ذریعہ جاسوسی ،سرکاری دفاتر میں ان پیج پر پابندی

کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

کراچی میں بھی تاجروں نے ہڑتال کی کال دے رکھی ہے، انجمن تاجران اورتاجرایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال پر طارق روڈاوربہادرآباد سمیت کراچی کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہوں گی، کراچی میں صرافہ جیولرزگروپ نےآل پاکستان انجمن تاجران کی ہڑتال کی حمایت کردی،آج آل کراچی جیولرزاورسونے کےکاروبار سےمنسلک مارکیٹں بندہوں گی

نواز شریف کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، ارشد ملک احتساب عدالت سے فارغ، وزیر قانون کی تصدیق

راولپنڈی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اورٹیکس میں اضافےپرشٹرڈاؤن ہڑتال ہے، شہر بھر میں ٹیکسوں اورمہنگائی کےخلاف بینرز آویزاں کردیئے گئے . تاجر برادری کا کہنا ہے کہ مطالبات پرسنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا توہڑتال بڑھانے پرغورکریں گے،تاجر برادری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت معاملات حل کرنےکیلیےعملی اقدامات کرے

کوئٹہ میں بھی تاجربرادری کی جانب سے مہنگائی کےخلاف ہڑتال ہے، کوئٹہ میں آج تمام کاروباری مراکزبندرہیں گے، تاجر برادری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے خلاف باچاخان چوک کوئٹہ پرمظاہرہ ہوگا

مظفر گڑھ میں بھی کاروباری مراکز آج بند رہیں گے، انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ بجٹ میں نافذ کیے گئے بلا جواز ٹیکسز کے خلاف ریلی نکالی جائے گی، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کا کہنا ہے کہ زبردستی دکانیں بند کرانے والوں کیخلاف مقدمات درج کیےجائیں گے اور کاروباری مراکزکھولنےوالوں کوتحفظ دیں گے .

راجن پور میں بھی انجمن تاجران کی ہڑتال کی کال پر تمام کاروباری مراکز بند ہیں.

ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے، تاجر برادری حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالے گی.

چکوال میں بھی مکمل ہڑتال ہے، تلہ گنگ کے تاجروں نے بھی دکانیں بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، ملتان خورد اور لاوہ میں بھی تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے.

سندھ کے علاقوں شور کوٹ، نواب شاہ، سکھر ،حیدر آباد و دیگر شہروں میں بھی ہڑتال ہے، سینیرنائب صدرانجمن تاجران سندھ کا کہنا ہے کہ آج صوبےبھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی،ہڑتال وفاقی حکومت کوآئینہ دکھا دے گی.

خیبر پختونخواہ کے شہروں پشاور، بنوں و دیگر میں بھی مکمل ہڑتال ہے ،بنوں اور پشاور میں تاجر برادری مہنگائی اورلوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج بھی کریں گے.

بلتستان ڈویژن کےتمام اضلاع میں بھی تاجروں کی مکمل ہڑتال ہے،تاجربرادری نے ٹیکسزاورمہنگائی کے خلاف شٹر ڈاؤن کررکھے ہیں

فلورملز ایسوسی ایشن نے17 جولائی تک ہڑتال موخر کر دی جبکہ کیمسٹ ریٹیلرز نے بھی مارکیٹیں اور دکانیں کھلی رکھنے کا عندیہ دیا ہے.

گوجرانوالہ، وہاڑی،ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، خوشاب، میانوالی، جہلم، اٹک، شیخوپورہ،گجرات، سیالکوٹ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، صادق آباد، بہاولپور، بدین، شہداد پور، میاں چنوں، نوشہرو فیروز و دیگر شہروں میں بھی تاجر برادری کی جانب سے مکمل ہڑتال ہے اور کاروباری مراکز بند ہیں.

Leave a reply