اسلام آباد: حکومت نے بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک کمی کردی،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا-

باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تقیسم کار کمپنیوں ( ڈسکوز) کے صارفین کیلئے فی یونٹ 1 روپے 22 پیسے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 23 پیسے کی کمی کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے ماہ نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے،ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں پر ہوگا۔

سندھ کے نوجوان کرکٹرز موقع ملنا چاہیے،وزیراعلیٰ سندھ

دنیا کے کسی بھی آزاد ملک کی حریت کے لیے ہم لڑیں گے،فضل الرحمان

ہمارے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں،آرمی چیف

Shares: