حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں اسحاق ڈار،خواجہ آصف،اعظم نذیرتارڑ اور احد خان چیمہ شامل ہیں جبکہ امیر مقام،رانا ثنااللہ،ملک احمد خان اورمریم اورنگزیب بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے،خواجہ سعد رفیق ،جعفر مندوخیل اوربشیر احمد میمن بھی کمیٹیمیں شامل ہوں گے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کمیٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ مشاورت کی ذمہ داری سونپ دی ہے جبکہ کمیٹی کو مشاور ت کے بعد سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی . اس حوالے مزید بتایا جا رہا ہے کہ کمیٹی پیپلز پارٹی کیساتھ بات چیت سے آئندہ کے لائحہ عمل طے کرے گی.واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کو دیے جانے کے بعد پیپلزپارٹی نے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے تھی۔
کمیٹی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، راجا پرویز اشرف، نوید قمراور سینیٹر شیری رحمن، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی،گورنر پنجاب سلیم حیدر اور گورنر خیبرپختونخوا فصیل کریم کنڈی کے علاوہ اور حیدر گیلانی کو بھی کمیٹی میں شامل کر لیا۔رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی آئندہ ماہ طلب کر لیا گیا ہے، جس میں اعلی سطح کی کمیٹی وفاق سے مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ پیش کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی پیشکش کی گئی، بلاول بھٹو نے موجودہ حالات میں وزیر اعظم سے ملاقات سے معذرت کر لی۔
چھٹیاں حل نہیں ،چھٹیوں کا حل نکالئے
سیالکوٹ: ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ، تھانہ کوتوالی کا کریک ڈاؤن
پی ٹی آئی احتجاج کیس وکلاء لڑ پڑے، ججز سماعت چھوڑ گئے