اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو بجلی ٹیرف میں ایک روپے یونٹ کمی کی اجازت دے دی،آئی ایم ایف کی منظوری سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔

باغی ٹی وی: آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف ملے گا، یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلا نٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکج پر بھی کام جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو واٹ کمی سےصارفین پر مجموعی طور پر 100 ارب روپے کا بوجھ کم ہوگا، جو صارف 500 یونٹ بجلی استعمال کرتا ہے اس کے بل میں 500 روپے کمی ہوگی ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.3 ارب ڈالر قرض کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا،منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے تحت 1 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گےپاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لیے 28 ماہ کی ارینجمنٹ کے تحت 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔پرو گرام کے تحت مجموعی قرض کی رقم 2 ارب ڈالر ہوجائے گی، یہ توسیعی فنڈ فیسیلیٹی ارینجمنٹ 37 ماہ کے لیے ہوگا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے کہنے پر بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی روکنے سے متعلق میڈیا رپوٹس مسترد کر تے ہوئے کہا تھا کہ جلی کی قیمتیں کم ہوں گی ، آئندہ چند دنوں میں ان کی باتیں ثابت ہوجائیں گی 2 دن پہلے ہو یا بعد میں ،وزیر اعظم قوم کو اچھی خوش خبری سنائیں گے۔

وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نےکہا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بھی بجلی نرخوں میں 32 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے جو 71روپے سے کم کر کے 39 روپے ہوگیا ہےہماری زبان پچھلی حکومت کی طرح نہیں ،ہم زبان کے پکے ہیں۔

Shares: