حکومت ایل این جی خریدنے میں ناکام

پاور اسٹیشن ایندھن کا کوئی سپلائر کارگو پیش کرنے کو تیار نہیں
0
48
lng o1

حکومت کی جانب سے ایل این جی خریدنے میں ناکامی کے بعد سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

باغی ٹی وی: پاکستان قریباً ایک سال میں اسپاٹ مارکیٹ سے مائع قدرتی گیس خریدنے کی اپنی پہلی کوشش میں ناکام رہا ہے اورپاور اسٹیشن ایندھن کا کوئی سپلائر کارگو پیش کرنے کو تیار نہیں۔

پاکستان ایک سال کے طویل وقفے کے بعد اپنی پہلی کوشش میں اسپاٹ مارکیٹ سے مائع قدرتی گیس (LNG) حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے،پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اکتوبر تا دسمبر ترسیل کے لیے چھے شپمنٹ خرید کرنے کا ٹینڈر جاری کیا تھا پاکستان کو موسم سرما کے مہینوں میں چھ ترسیلوں کے لیے کوئی بولی نہیں ملی۔

امریکا میں بھارتی وزیراعظم کو شرمندگی کا سامنا

سرکاری طور پر چلنے والی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل)، جس نے گزشتہ ہفتے اکتوبر اور دسمبر میں تین کارگوز کے لیے مختصر مدت کے ٹینڈر جاری کیے تھے، اس نے منگل کو اعلان کیا کہ اسے رات 12:30 بجے بولی بند ہونے تک کسی بھی ڈلیوری ونڈو کے لیے کوئی بولی نہیں ملی،اس معاملے سے آگاہ تاجروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ میڈیا سے بات کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

پی ایل ایل موسمی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اسپاٹ ٹینڈرنگ کے ذریعے مہینے میں تین کارگو درآمد کرتا تھا، لیکن اسے پچھلے سال جون سے ایک بھی کارگو حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس کے بار بار جاری کئے گئے ٹینڈرز کسی بھی بولی دہندہ کو راغب کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

کلر کہار بس حادثے کے بعد موٹر وے پولیس نےنئی حکمت عملی وضع کر دی

بلومبرگ نے گذشتہ ہفتے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ کئی غیر ملکی بینک پاکستانی بینکوں سے ایل این جی شپمنٹ خریدکرنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ قبول نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے سپلائرز کارگو کی پیش کش کرنے سے ہچکچا رہے تھےپاکستان اس وقت کمزور ہوتی کرنسی، سیاسی افراتفری اور دیوالا نکلنے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نبرد آزما ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حال ہی میں حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو اپنے بیل آؤٹ پروگرام کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ناکافی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جو اس بات کی علامت ہے کہ امداد کے حصول کے لیے رواں ماہ دی گئی ڈیڈ لائن پوری نہیں ہوگی۔

پاکستان کی جانب سےگیس خریدنے میں ناکامی سے ملک میں توانائی کی قلت بڑھے گی،بلیک آؤٹ کے دورانیے میں اضافہ ہوگا اور صنعتی صارفین کو ایندھن کی ترسیل رک جائے گی۔

عمران خان، شاہ محمود اور اسد عمر کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز تبدیل

Leave a reply