چینی کی ریٹیل قیمت کے تعین پر حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے-
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) اور وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کے درمیان چینی کی ریٹیل قیمت پر منگل کے روز ہو نے والے مذاکرات کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے، جب کہ مارکیٹ میں قیمتیں بدستور بلند سطح پر برقرار ہیں حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے، تاہم ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ چینی کی قیمت 170 روپے فی کلو کے قریب رکھی جائے،پی ایس ایم اے کے چیئرمین نے یقین دہانی کروائی کہ قیمتیں ایک یا دو روز میں کم ہو جائیں گی۔
ترقی سرکاری ملازمین کا حق ہے ، سپریم کورٹ
حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایم اے نے ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو پر چینی فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے لیکن عام صارفین کے لیے ریٹیل قیمت تاحال واضح نہیں کی گئی جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ پیر کے روز ہونے والا معاہدہ شوگر ملز کو خاصا منافع دیتا ہے، جب کہ عوام مہنگائی کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ 24-2023 کرشنگ سیزن کے دوران حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاہدے کے تحت ایکس مل قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی،تاہم اب ملک بھر میں ریٹیل قیمت 180 سے 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جب کہ تھوک نرخ 159 روپے کے آس پاس ہیں۔
تاجروں کا 19 جولائی کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال منسوخ نہ کرنے کا علان








