بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف حکومت سازی کے لیے دو منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

باغی ٹی وی : انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار 100 نشستیں لے کر سب سے آگےہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے73 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 54 ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17، مسلم لیگ (ق) تین، استحکام پاکستان پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام دو دو نشستیں اور مجلس وحدت المسلمین نے ایک نشست حاصل کی ہے۔

نواز شریف نے ایک بار پھر پاکستان میں مخلوط حکومت بنانے کے لیے سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور شہباز شریف کو اتحادیوں سے رابطوں کا ٹاسک سونپا ہے اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف حکومت سازی کے لیے دو منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پلان اے تو یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اورع دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت تشکیل دی جائے، حکومت سازی کیلئے جادوئی اکثریتی تعداد اکٹھی کرنے کے لیے ن لیگ دیگر جماعتوں سے بھی بات چیت کر رہی ہےپلان بی کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف پی ٹی آئی حمایت یافتہ 60 آزاد ارکان اسمبلی سے رابطے میں ہیں نواز شریف اور ان کی صاحبزا د ی مریم نواز ان ارکان اسمبلی کو اپنی پارٹی میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

Shares: