ہالہ، خوفناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق
ہالہ، خوفناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے نیوسعیدآباد کے قریب قومی شاہراہ پر ہالہ کے قریب افسوسناک حادثہ ہوا ہے، کوچ کی رکشہ کوٹکر کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں،
اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے، مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.
حادثے کے 6 زخمیوں میں سے 3 کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد ریفر کیا گیا جہاں ایک اور مریض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، دیگر زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال نیو سعید آباد میں طبی امداد دی جا رہی ہے، کوچ اور ڈرائیور کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو کا کہنا ہے کہ ہالہ مسافر بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11ہوگئی ،رکشےمیں سوار افراد مزدوری کرنے جارہے تھے،جاں بحق افراد میں زیادہ تر مزدور شامل ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں. حادثہ کی اطلاع ملنے پر جاں بحق افراد کے گھروں میں کہرام مچ گیا، مرنے والوں کا تعلق ایک ہی علاقے سے بتایا جا رہا ہے