خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا-

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں اقلیتی اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہونے جارہی ہے، حلف برداری کی تقریب شام 6 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی، جس میں گورنر خیبرپختونخوا منتخب ارکان سے حلف لیں گے تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مدعو ارکان اور صحافیوں کو تقریب میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے آج شام اجلاس بھی طلب کرلیا، پی ٹی آئی کی مزاحمت کے باوجود آئین و قانون نے راستہ نکال لیا، حلف برداری کا باضابطہ اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے، آج شام گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کا سیاسی منظرنامہ بدلنے والا ہے پی ٹی آئی کی رکاوٹیں ناکام ہوگئی ہے، اپوزیشن جماعتوں آج شام حلف برداری کو جمہوریت کی جیت، آئینی عمل کی فتح قرار دیا ہے۔

دوسری جانب چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو نامزد کردیا،جس کے بعد فیصل کریم کنڈی ان اراکین سے آج شام حلف لیں گے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوبارہ میٹنگ جاری ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور مشاورتی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت ہونے والے مشاورتی اجلاس اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد اللہ اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی بھی شریک ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیٹ الیکشن سے متعلق 6/5 فارمولے کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ ناراض سینیٹ امیدواروں کے کاغذات واپس نہ لینے پر بھی مشاورت جاری ہے۔

Shares: