نواز شریف یا جو بھی منتخب ہو ،حلف لینے کی ذمہ دار ی پوری کروں گا،عارف علوی

تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا 9مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے
0
196
Arif Alvi

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور فوج کے درمیان مصالحت میں ناکامی کی بہت سی وجوہات تھیں،جس کی تفصیل میں وہ جانا نہیں چاہتے۔

باغی ٹی وی: امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم سے زیادہ تر سرکاری امور کے سلسلے میں ہی رابطہ ہوتا ہے،عمران خان وزیراعظم تھے تو ان سے بھی ذاتی معاملات پر کم بات ہوتی تھی، عمران خان اور فوج کے درمیان مصالحت نہ ہونے کی بہت سی وجوہات تھیں جن کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات عدالت میں زیرسماعت ہیں اور بحیثیت صدر عدلیہ پر یقین رکھتا ہوں،شفاف اور قابل اعتماد الیکشن کےلیےضروری ہےکہ تمام سیاسی جما عتو ں کو لیول پلئنگ فیلڈ ملے نواز شریف یا جو بھی منتخب ہو کر آئے گا عہدے کے تقاضے کے مطابق اس سے حلف لینے کی ذمہ دار ی پوری کروں گا۔

عمران خان اور بشری بی بی کا پھر چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم …

الیکشن سے قبل کنگز پارٹی سے متعلق باتوں پر صدر علوی نے کہا کہ اس بارے میں بات نہیں کروں گا کیونکہ اس سے صدر کا منصب متنازع ہوجائے گا،تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا 9مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے تاہم حکومتوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ ایسے حالات پیدا نہ ہوں کہ احتجاج پر تشدد ہو جائے، افغان مہاجرین کی واپسی کے فیصلے پر دنیا اور افغان حکومت سے بات چیت کے نتیجے میں نظر ثانی ہوسکتی ہے تاہم یہ فیصلہ وہ فورم ہی کرے گا جہاں اس کا فیصلہ ہوا تھا۔

تفتیشی نظام کی مضبوطی کیلئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ قائم

Leave a reply