حلف اٹھاتے ہی چیف جسٹس کو ایک اور بڑا عہدہ مل گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل،ججزتقرری جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تبدیل ہوگئی،چیف جسٹس گلزار احمد کے حلف اٹھانے کے بعددونوں آئینی باڈیزکی تشکیل تبدیل ہو گئی،چیف جسٹس گلزاراحمدسپریم جوڈیشل کونسل کےچیئرمین بن گئے،چیف جسٹس گلزاراحمد ججزتقرری جوڈیشل کمیشن کے بھی چیئرمین بن گئے

جسٹس عمرعطابندیال جوڈیشل کونسل کےرکن بن گئے،جسٹس مقبول باقرججزتقرری جوڈیشل کمیشن کےرکن بن گئے،جسٹس عمرعطابندیال سپریم جوڈیشل کونسل کےرکن بن گئے

ایوان صدر میں نامزد چیف جسٹس گلزار احمد کی تقریب حلف برداری ہوئی، چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا، وزیراعظم عمران خان ،سپریم کورٹ،لاہورہائیکورٹ کے ججز اور وکلا تقریب میں شریک تھے ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس سے حلف لیا،

 

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر مملکت کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزرا، صوبائی گورنرز سمیت سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز، سینئر وکلا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Shares: