مزید دیکھیں

مقبول

پشاور نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار

پشاور:پشاور میں بینک کی کیش وین کو لوٹنے والے...

پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام

پنجاب پولیس نے خیبرپختونخوا سرحد پر خوارجی دہشت گردوں...

وزیراعظم کا رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت

وزیراعظم پاکستان نے 2025 کے رمضان ریلیف پیکج کے...

جندولہ فورٹ حملہ: ہلاک خوارج سے خاندان کا مکمل لاتعلقی کا اعلان

اسلام آباد: ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 مارچ کو جندولہ فورٹ حملے میں مارے جانے والے خوارجی نعیم خان سے والد، خاندان اور گاؤں کے مشیران نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

کری شموزئی، ڈی آئی خان کے 20 سے زائد مشیران اور والد احمد خان نے جرگہ میں شرکت کی اور خوارجی نعیم خان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا والد احمد خان نے دوٹوک بیان دیا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو، وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے میرا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو، تقریباً سوا سال پہلے میں اس کے پیچھے قرآن لے کر گیا، اس نے قرآن بھی رد کر دیا۔

والد نے اعلان کیا کہ مجھے نہ اس کی لاش چاہیے اور نہ ڈھانچہ، خوارجیوں کے لیے نہ کوئی عزت، نہ جنازہ، میرا بیٹا جہنم کا ایندھن ہے، علاقے کی تاریخ میں پہلی بار کسی مرنے والے پر نہ فاتحہ خوانی ہوئی اور نہ تعزیت، عوام اور مشیران نے خوارجین کے خلاف سخت مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔

26 نومبر احتجاج : وزیراعظم و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسرائیلی جارحیت: 48 گھنٹوں میں مزید 130 فلسطینی شہید، 263 زخمی

دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر پانی کی سطح گر گئی