باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج ایک انتہائی قدم ہوگا،
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ امن و امان اور حالات ہاتھ سے نکلتے ہیں تو گورنر راج کی آئین میں جگہ موجود ہے، گورنر راج ناممکنات میں سے نہیں ہے،گورنر ہاوس پر حملہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین مثالوں میں سے ایک ہے،گورنر ہاؤس کے گیٹ پر لوگ چڑھ گئے اور اندر گھسنے کی کوشش کی ، پنجاب میں گورنر راج ایک انتہائی اقدام ہوگا،
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے یہ بات کراچی میں کہی ہے، وہ کراچی کے دورے پر ہیں، دورہ کراچی کے دوران گورنر کراچی کی ن لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں. گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ کراچی کا سوچا اور اس کی ڈھیروں مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس گیسٹرو انٹرولوجی کا دورہ کیا،گورنر پنجاب نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس گیسٹرو انٹرولوجی کے جاری کام کا معائنہ کیا اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ قابل ڈاکٹرز کی ٹیم کاعزم ہے کہ اسے آگے لے کرچلیں،میرے لیے ضروری تھا کہ اسے آ کردیکھوں،کل میں نے انڈس اسپتال کابھی دورہ کیا،لاہور میں بھی انڈس اسپتال شروع کیا ہے،2008سے اب تک پبلک سیکٹر میں کافی ترقی ہوئی ہے،
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی تحریک انصاف کے کارکنان نے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا تھا، عمران خان پر وزیر آباد میں حملے کے بعد سے تحریک انصاف کے کارکنان نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا،لاہور میں بھی گورنر ہاؤس کے باہرآگ لگائی گئی اور حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی،
ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟
عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،
شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی
شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا
پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا