الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی سندھ کےصدرحلیم عادل شیخ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی.
حلیم عادل شیخ کی طرف سے چوری کا الزام، پیپلز پارٹی خواتین اراکین اسمبلی نے اہم قدم اٹھا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی 2 رکنی کمیشن نے کی، حلیم عادل شیخ کے وکیل شاہد گوندل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، حلیم عادل شیخ کے وکیل نے کہا کہ حلیم عادل شیخ نے کوئی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی .
ضمنی الیکشن میں پی پی کی فتح ، بلاول نے نیا پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگا دیا
ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے ہدایت کی آپ آج پاور آف اٹارنی جمع کرادیں، وکیل نے کہا کہ حلقےمیں پیپلزپارٹی کی جانب سے دھاندلی کی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے ،ہماری درخواست کو الیکشن کمیشن نے نہیں سنا .
بلاول نے عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، اہم ترین خبر
کمیشن کے ممبر پنجاب نے کہا کہ آپ جواب کےساتھ بیان حلفی بھی جمع کرادیں،الیکشن کمیشن نےکیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی .
کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر
واضح رہے کہ گھوٹکی میں ضمنی الیکشن کے دوران حلیم عادل شیخ نے جب حلقے کا دورہ کیا تو پی پی نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی جس پر انہیں حلقہ سے نکل جانے کا کہا گیا تھا.