باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی کراچی میں حلیم عادل شیخ و دیگر ملزمان کو پیش کردیا گیا
وکیل نے عدالت میں کہا کہ حلیم عادل شیخ کے کمرے میں گزشتہ روز سانپ بھی چھوڑا گیا تھا، جج نے کہا کہ کیا آپ کو سانپ مارنا نہیں آتا ؟سانپ پر پیر رکھ دو تو وہ مر جاتا ہے، کتنے پولیس والوں کو مارا گیا وہ پولیس والے کہاں ہیں؟ عدالت نے سماعت کے بعد ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
قبل ازیں گورنر سندھ نے آئی جی سندھ سے رابطہ کیا ہے،گورنر سندھ نے سوال کیا کہ گرفتاری کے بعد دفعات لگانا کہاں کا انصاف ہے، دفعات کس قانون کے تحت لگائی گئیں؟ آئی جی سندھ نے حلیم عادل شیخ کیساتھ انتقامی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی، آئی جی کسی بھی صوبے کے افسران پر مبنی جوڈیشل کمیشن بنانے پر رضامند ہو گئے
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف رہنما ارشد جاوید نے کراچی پریس کلب کے سامنے قائد حزب اختلاف اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا،
پاکستان تحریک انصاف رہنما ارشد جاوید کا کراچی پریس کلب کے سامنے قائد حزب اختلاف اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ pic.twitter.com/0hVXRkI6vZ
— Sohail imran (@SohailI51879118) February 20, 2021
اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے کمرے سے زہریلے سانپ کے نکلنے کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے عارف حنیف کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا سانپ کیسے اور کہاں سے نکلا اور حلیم عادل شیخ کے کمرے تک کیسے گیا؟ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے تحقیقات کرکے فوری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔