9 مئی کے واقعات کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔ جلاؤ گھراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے کی جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 173 کے تحت رہا کرنے کا حکم دیا۔پولیس نے حلیم عادل شیخ سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران حلیم عادل شیخ کے خلاف ثبوت اور شواہد نہیں مل سکے ہیں، وہ بے قصور ہیں۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا اور پی ٹی آئی رہنما کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،اور ہدایت کی کہ حلیم عادل شیخ کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ درج ہے، حلیم عادل شیخ کو تھانہ عزیز بھٹی میں درج مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved