کراچی میں حلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤس پر کاروائی، حلیم عادل نے بھی بڑا دعویٰ کر دیا

0
50

کراچی میں حلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤس پر کاروائی، حلیم عادل نے بھی بڑا دعویٰ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیرمیں حلیم عادل شیخ اورکزن کے فارم ہاوَس پرایس بی سی اے نے کارروائی کی ہے

سپرہائی وےپرحلیم عادل شیخ کےفارم ہاوَس کوگرانےکیلئےمشینری اورعملہ پہنچ گیا ،ضلعی انتظامیہ، ایس بی سی اےاورپولیس کی جانب سے آپریشن کیا جا رہاہے ،ملیرمیں انسدادتجاوزات ٹیم نےفارم ہاوَس گرانا شروع کردیا ،ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ 30 سال سے بنے 200 سے زائد فارم ہاوَسز مسمار کیے جائیں گے،ایس ایس پی لطیف صدیقی کافارم ہاوَس بھی گرا دیا گیا

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ میرے کزن طارق قریشی کے گڈاپ میں فارم ہاوَسزکو گرایا جا رہا ہے ،ملیرمیں میرے بھائی کے فارم ہاوَس کوگرانے کیلئے مشینری بھیجی گئی ہے، تمام زمینوں کےکاغذات موجود ہیں،اسٹے آرڈرکے باوجودکارروائیاں کی جارہی ہیں ،بلاول بھٹوکے کہنے پروزیراعلیٰ سندھ انتقامی کارروائیاں کروارہے ہیں،ایک ایک کاغذ موجود ہے،قانونی زمینوں پرکارروائیاں کی جارہی ہیں ،بلاول بھٹوکے کہنے پروزیراعلیٰ سندھ انتقامی کارروائیاں کروا رہے ہیں،ملیر میں میرےبھائی کا فارم ہاؤس بھی گرانے کیلیےمشینری بھیجی گئی ہے،

Leave a reply