حلیم سلطان کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے کہ پشاورزلمی کے شائقین کوجلد خوشخبری سناوں گی -اطلاعات کےمطابق مقبول ترین تُرکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’حلیمہ سلطان‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اسراء بلجیک نے پاکستان آنے کا اعلان کرکے پاکستانیوں کو خوش کردیا ہے
باغی ٹی وی : چند روز قبل پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مداھوں سے سوال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ارطغرل کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنا لیا جائے تو کیسا رہے گا- جاوید آفریدی کی اس ٹویٹ پر پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور بعض نے کہا کہ حلیمہ کو آپ بھول گئے اور حلیمہ کو بھی پشاور ٹیم کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا-
مداحوں کے اس مطالبے کی بعد جاوید آفریدی نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں حلیمہ سلطان کو پشاور ٹیم کا حصہ بنانے کا عندیہ دیا-
جاوید آفریدی کی اس ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے اسرا بلجیک یعنی حلیمہ سلطان نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ پشاور زلمی کے مداحوں کو جلد ہی خوشخبری سنائیں گی- اسرا بلجیک کی اس ٹویٹ سے پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پشاور زلمی کے مداحوں نے اس پر بھر پور خوشی کا اظہار کیا یہاں تک کہ پشاور زلمی سے متعلق ٹویٹ کرنے پر حلیمہ سلطان پاکستان ٹویٹر پینل پر ٹرینڈ بن گیا ہے-
Thank you #HalimeSultan https://t.co/nLCWRDsBFD
— Javed Afridi (@JAfridi10) July 5, 2020
پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے حلیمہ سلطان کے اس ٹویٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا-
https://twitter.com/MohsinM00151730/status/1280010087302561792?s=20
محسن نامی منظور صارف نے لکھا کہ ہمارے ساتھ شامل ہونے کا شکریہ-
Thank you #HalimeSultan https://t.co/Fvp2K4nq0a
— Kamal kamii (@KamalHu10708332) July 6, 2020
کمال خان نامی صارف نے بھی حلیمہ سلطان کا شکریہ ادا کیا-
https://twitter.com/ahmad_niaxi/status/1280007460623978496?s=20
احمد خان نامی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حلیمہ پشاور کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے والی ہیں-
Esra Bilgic @esbilgicreal
Strengthening Pak-Turk Friendship 🇹🇷💕🇵🇰#HalimeSultan https://t.co/tpDXD3ZkfE#HalimeSultan— Muhammad Waqas (@waqas2917) July 6, 2020
محمد صارف نامی صارف نے لکھا کہ اسرا بلجک نے پاک ترک دوستی کو مضبوط بنایا ہے-
https://twitter.com/Pakturke/status/1279994719255363590?s=20
قاسم نامی صارف نے لکھا کہ شکریہ حلیمہ سلطان۔ آپ کی یہ محبت ناقابل فراموش ہوگی۔
https://twitter.com/NumanNumi1994/status/1279992992846065664?s=20
نعمان نومی نامی صارف نے لکھا کہ انشاء اللہ اللہ انھیں لمبی عمر عطا فرمائے ….اگر آپ پاکستان آئیں تو پاکستان میں ہر ایک ان کے آنے پر بہت پرجوش ….
https://twitter.com/All_en_One/status/1279989495820169216?s=20
عظیم خان نامی صارف نے لکھا کہ ارطغرل کی پوری ٹیم میں آنی چاہئے-
We wanna see her in #HalimeSultan get up not in any western dress
— Iraj Fatima Mughal (@Iraj_Mughal_) July 6, 2020
ایرج فاطمہ نامی صارف نے لکھا کہ ہم اسرا بلجیک کو حلیمہ سلطان کے حلیے میں دیکھنا چاہتے ہیں کسی مغربی لباس میں نہیں دیکھنا چاہتے ہیں-
In sha ALLAH soon will be here in Pakistan.@PeshawarZalmi #HalimeSultan
— Esra Belgic (@belgic_esra) July 6, 2020
اسرا بلجیک نام سے بنے ایک اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ ان شاء اللہ جلد ہی پاکستان میں یہاں موجود ہوں گے۔
https://twitter.com/AitzazAli11/status/1280004467165929472?s=20
اعتزاز علی نامی صارف نے لکھا کہ ہم سب آپ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں آپ کے لئے ساری محبت اور دعائیں یہ پاک-ترک دوستی مماثل ہے-
ٹرینڈ میں جہاں پشاعر زلمی کے مداحوں نے حلیمہ کے آنے پر خوشی کا اظہار کیا وہیں دوسری لیگز کوئٹہ اور لاہور قلندر کے مداحوں نے ارطغرل میں اپنے پسندیدہ کرداروں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا-
https://twitter.com/eagleA26239887/status/1280003177413312512?s=20
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے سپورٹر نے ارطغرل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں شامل ہونے کی درخواست کی-
https://twitter.com/hunain__raza/status/1280008437628309505?s=20
اور لاہور قلندر کے مداح نے کہا کہ لاہور قلند کے مداح بھی ابن العربی کی طرف سے جواب کے منتظر ہیں کہ وہ لاہور قلندر میں شامل ہوں-
Now every one will be supporting Peshawar Zalmi as their favourite Franchise of #PSL #HalimeSultan pic.twitter.com/HT0GWcojWW
— Unarmed (@Soldier_Unarmed) July 6, 2020
اسامہ حسن نامی صارف نے لکھا کہ اب ہر ایک پشاور زلمی کو ان کے پسندیدہ فرنچائز کے طور پر سپورٹ کرے گا-
https://twitter.com/Mushtaqjani155/status/1280000839235579906?s=20
مشتاق نامی صارف نے بھی حلیمہ سلطان کو خوش آمدید کہا-
https://twitter.com/Misbah533/status/1279995635740049409?s=20
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مداح نے کہا کہ کوئٹہ کو سلطان علاؤالدین اور سلیمان شاہ کو سائن اپ کرنا چاہئے
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈرامے کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سطان جن کا اصل نام اسراء بلجیک نے کہا کہ وہ پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں آئیں گی۔
اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں ‘ارطغرل غازی‘ کی کامیابی کی اہم وجہ ہمارے سب کے جذبات اور احساسات ایک جیسے ہیں، ہم اسلامی تاریخ جاننا چاہتے ہیں۔‘اپنے کردار ’حلیمہ سلطان‘ کے بارے بات کرتے کہا کہ ’جب مجھے حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تو میں اس کشمکش میں مبتلا ہوگئی کہ کیا میں تاریخ کے اس کردار کے ساتھ انصاف کرپاؤں گی؟
اکستان آنے کی متعدد بار خواہش کا اظہار کرنے والی اسراء نے ایک بار پھر ناصرف اسی خواہش کا اظہار کیا بلکہ یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ جلد اپنے کیمرے کے ساتھ پاکستان کے پہاڑی علاقوں جیسے بابو سر ٹاپ، آزاد کشمیر اور دیوسائی میں تصویر کشی کرنے اور اپنی ڈاکیومینٹری کے لیے یہاں آئیں گی۔ پاکستانی مداحوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ انہیں جلد جھیل سیف الملوک اور وادی ہنزہ میں گھومتے پھرتے دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ’ارطغرل‘ کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ’ارطغرل غازی‘ سرکاری چینل پر یکم رمضان سے نشر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘کو پاکستان میں وہ مقبولیت حاصل ہوئی جو ترکی میں نہ ہوسکی، پاکستان ٹیلی ویژن پر ڈرامہ سیریل ارطغرل غاز ی نے ریکارڈز قائم کردئیے ہیں، پی ٹی وی کے ذریعے دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا ڈرامہ بن چکا ہے، ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ نشر کرنے کے اعلان پر میری حیرت اور فخر کی ملی جلی کیفیات تھیں۔
اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کو یادگار اعلان قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب یہ اعلان سامنے آیا کہ ’دیرلیش ارطغرل‘ کو اُردو زبان میں ڈب کرکے پاکستان میں نشر کیا جائے گا تو اُس وقت مجھے بہت حیرت بھی ہوئی تھی اور فخر بھی محسوس ہوا تھا۔انہوں نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ وہ پاکستان کے تین مختلف برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں اور وہ اس بات کا باقاعدہ اعلان کچھ دن میں ایک پریس ریلیز کے ذریعے کریں گی۔