ہیلی کاپٹر کیلئے معیاری فیول کی عدم دستیابی پر نگران وزیراعظم کا سخت نوٹس

ری فیولنگ کیلئے استعمال ہونیوالے بیرلز پر اسٹینڈرڈ مارکنگ ہی موجود نہیں
anwar kakar n pm

بہاولپور : نگران وزیراعظم کے دورہ شاہدرہ کرکٹ گراؤنڈ کے دوران ہیلی کاپٹر کیلئے معیاری فیول کی عدم دستیابی پر سخت نوٹس لیتے ہوئےچیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا –

باغی ٹی وی :نگران وزیراعظم نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئےچیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا ہے پرائم منسٹرآفس کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو جاری کردہ مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کے دورہِ شاہدرہ کرکٹ گراؤنڈ کے حوالے سے 28اکتوبر 2023 کو متعلقہ سول ایڈمنسٹریشن کو مطلع کیا گیا تھا۔

امریکی صدر نے پاکستانی نژاد امریکی شہری عدیل منگی جج نامزد کر دیا

مراسلے میں کہا گیا کہ نگران وزیراعظم نے 31 اکتوبر کو شاہدرہ کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا تو ان کے ہیلی کاپٹر کیلئے ری فیولنگ کے وقت انکشاف ہوا کہ ری فیولنگ کیلئے استعمال ہونیوالے بیرلز پر اسٹینڈرڈ مارکنگ ہی موجود نہیں جس کی وجہ سے ان فیول بیرلز کو فوری ریجیکٹ کردیا گیا ان بیرلزپر نہ لاٹ نمبر،نہ ٹیسٹ رپورٹ اورنہ ہی ایکسپائری موجود تھی، ان کی غیر موجودگی میں یہ ناممکن تھا کہ اس فیول کو استعمال کیا جاسکتاجو لیب ٹیسٹ فیول کی پیش کی گئی وہ بھی فریش نہیں تھی۔

سائفر کیس خصوصی عدالت کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت جاری

Comments are closed.