رحیم یار خان : قومی اسمبلی کے حلقہ 171 پر پولنگ کا عمل جاری
نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
باغی ٹی وی : پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا، حلقہ این اے 171 سے پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے جبکہ اس حلقے سے4 دیگر آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں،حلقے میں 301 پولنگ اسٹیشن ہیں جن کی سکیورٹی کیلئے 2700 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
واضح رہے یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور اس حلقے میں کُل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے۔