پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ،رہنماؤں کی حکومت پر تنقید،مویشی منڈی بھری نہ جا سکی

0
156
pti jalsa

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ جاری ہے، کاہنہ میں پی ٹی آئی کارکنان جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور موٹروے پر ہیں، وہ آج عدالت پیش نہ ہوئے تاہم لاہور جلسے کے لئے آ رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر بھی جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں

راستے بند نہ کرو، راستہ نکالو، انا کو نہیں چھوڑیں گے تو ملک تباہ ہوجائےگا،بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے جلسہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے سوا کچھ نہیں چلے گا، مزید راستے بند نہ کرو، راستہ نکالو، انا کو نہیں چھوڑیں گے تو ملک تباہ ہوجائےگا، عوام کو نہیں لڑانا، ادارےکو ادارے سے نہیں لڑانا، عوام کی آواز کو سمجھیں، انقلاب کو دیکھیں، پاکستان کی عوام تہیہ کر بیٹھے ہیں آزاد عدلیہ کے سوا کچھ قبول نہیں، یہ سارے لوگ نکل آئے ہیں،

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ پکے کے ڈاکووں کو پیغام دینا چاہتا ہوں، تاحد نگاہ عمران خان کا جنون ہے، آج بھی وقت ہے جاؤاڈیالہ جیل میں عمران خان سے معافی مانگو، عمران خان معاف کردے گا، اس ملک کو بچانا ہے تو عمران خان کو لانا ہو گا.

عمران خان کو آزاد کروائیں گے،کوئی جیل،جبر راستہ نہیں روک سکتا، سلمان اکرم راجہ
پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے، بہادری اور ثابت قدمی کا، ہم ایک انتہائی خطرناک اور مکار دشمن سے لڑ رہے ہیں، جھوٹ کو چھپانے کیلئے آئین میں ترامیم کی جارہی ہیں، اس کیخلاف آپ کو لڑنا ہے،جھوٹی حکومت قائم کی گئی، حکومت جھوٹ چھپانے کے لئے آئین میں ترمیم کر رہی ہے، ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایک جھوٹی عدالت قائم کی جا رہی ہے، قاضی فائز عیسیٰ کو وہاں چیف جسٹس لگایا جائے گا، ہم نے چیف جسٹس پر اعتراض کیا اور کہا کہ اکتوبر میں گھر جائیے،حکومت کا ارادرہ عمران خان کو فوجی عدالت میں لے جانے کا ہے، آئینی عدالتوں میں تمام مقدمے ختم ہو چکے ہیں،ہم نے طاقتور کو کہہ دیا ہے جو زمین پر خود کو خدا سمجھتا ہے، ہم ثابت قدمی سے مقابلہ کریں گے، کوئی جیل اور جبر ہمارا راستہ نہیں روک سکے گا،ہم نے عمران خان کو آزاد کروانا ہے،

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ میں پہنچنے والی خواتین حیران رہ گئیں،خواتین کا کہنا ہے کہ سارے راستے کھلے ہیں، سمجھ نہیں آ رہی کہ پولیس نے راستے بند کیوں نہیں کیے، پی ٹی آئی کے جلسے کا پنڈال کھلا رکھا گیا ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،جلسے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہے،جلسہ گاہ کے قریب قیدیوں والی گاڑیاں بھی پہنچ چکی ہیں،پولیس کی کوشش ہو گی کہ نو مئی کے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جائے،

حماد اظہر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جانباز کارکنان نے آج تمام فسطائیت اور کنٹینرز گرفتاریوں کو پاش پاش کر دیا ہے ۔2 سال سے ہمارا ملک یرغمال ہے، نہ یہاں جمہوریت ہے، نہ انسانیت، نہ آئین اور قانون ، پردے میں رہنے والی قوتوں کو بتانا چاہتا ہوں جو نہ جوابدہ ہیں، نہ منتخب ہیں، جو حکومتیں بنانے اور گرانے کا اختیار اپنے پاس رکھتی ہیں کہ اللہ کے بعد اِس ملک کی حاکمیت خلق خدا کے پاس ہے،ایک اور کٹھ پُتلی جو سندھ سے جو آوازیں لگاتی ہے اُس کو تیار کیا گیا ہے، اب نہ پانی آئے گی نہ جائے گی، اب عوام آئے گی، عمران خان آئے گا،

کیںٹینر نہ ہٹائے تو سٹیج جاتی امرا کے سامنے لگائیں گے، شوکت بسرا
جلسے سے پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں عمران خان کا پسینہ گرے گا وہاں قوم کا خون گرے گا، مریم نواز کو کہتا ہوں کہ کینٹینر ہٹا لو نہ ہٹائے تو جاتی امرا کے سامنے سٹیج لگائیں گے ،لاہوری عمران خان کے لیے نکلے ہیں اور لڑنے مرنے کو تیار ہیں،

ابھی تو ہماری بارات تھوڑی پیچھے ہے، کھانا کم پڑ جائے گا،انتظام کر لیں،عالیہ حمزہ کا جلسے سے خطاب
پی ٹی آئی جلسے سے عالیہ حمزہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ میں بیٹھا قیدی نمبر 804 وہ جیت چُکا ہے، مُلک کے طاقتور کے حلقوں کو ایک پیغام ہے جس کو قید میں بٹھایا ہے ریاست بھی وہی، قانون بھی وہی، آئین بھی وہی اور عوام بھی وہی ہے،میں پاکستانیوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ قیدی نمبر 804 جیت چکا ہے،طاقتور حلقوں کوکہتی ہوں تمہاری رٹ کوئی نہیں مانتا، جلسہ گاہ بدلی گئی ہم نے جلسہ گاہ بھر کر دکھا دی، حکومت لاہور میں 15 دن میں جلسہ کر کے دکھائے، لاہور کپتان کا ہے، خان کی رہائی کی تحریک شروع ہو چکی ہے، بہت جلد ہمارا رخ اڈیالہ جیل کی طرف ہو گا،ابھی تو ہماری بارات تھوڑی پیچھے ہے، طاقتور حلقوں کو پیغام ہے کھانا کم پڑے جائے گا، انتظام کرلیں،بارات بہت لمبی ہے،

مریم نواز نے ہمیں جلسہ کیلئے نواز شریف کا حلقہ نہیں دیا،حافظ فرحت عباس
حافظ فرحت عباس نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے ہمیں جلسہ کیلئے نواز شریف کا حلقہ نہیں دیا، ڈگی والے کا حلقہ دیا جسے بھر دیا ہے،ہم مینار پاکستان لینے گئے تو ٹک ٹاکر نے کہا کہ مینار پاکستان کے سامنے میرے ابا کا حلقہ ہے جہاں وہ یاسمین راشد سے ہارےاسلئے وہاں جلسہ نہیں ہونے دیا، یہ لوگ عمران خان کس وجہ سے ڈرتے ہیں،عمران خان آئین کی حکمرانی، آئین کی بالادستی کی بات کرتا ہے، رات کو جلسے کا این او سی ملا، رستے بند کئے گئے ،رکاوٹیں کھڑی کی گئیں پھر بھی پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ بھر دی ہے، اہلیان لاہور کو مبارکباد دیتا ہوں‌،آج اس جلسے کا سربالا موجود ہے اور دولہا راستے میں ہے وہ آ رہا ہے،

آئینی ترمیم کیخلاف پنجاب دیوار بنے گا، شیخ وقاص اکرم
تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کیخلاف پنجاب دیوار بنے گا، جو عمران خان کو رہا نہیں کرتا اور جو عمران خان کیساتھ نہیں اُس پر لعنت، لعنت اور لعنت،آئین سے کسی کو نہیں کھیلنے دیں گے، یہ کیا مذاق ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کو یہ سبق سکھانا چاہتے ہیں اپنی غلطیوں پر مٹی ڈالنا چاہتے ہیں یہ پاکستان ہمارا ہے، ہم کوئی کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے،ہم ان لوگوں کے خلاف کھڑے ہوں‌گے جنہوں نے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی،بجلی کے بل بڑھا دیئے، بے روزگاری دی.

جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، جمشید دستی
جمشید دستی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور مبارک ہو آج جلسہ کر دکھایا، جو ہمارا دشمن ہے وہ پاکستان کا دشمن ہے آج کچھ لوگوں کے گھروں میں سوگ ہے، مزدور دشمن جعلی حکومت کی سازشیں ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ان کے گنے دن جا چکے ہیں، حکومت جعلی ہے، شہباز شریف ہاؤس اریسٹ ہیں اسکی حکومت نہیں، جنوبی پنجاب میں جلسہ کریں گے، اور تاریخی جلسہ ہو گا، عمران خان کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے.

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید پنڈال پہنچ گئے، فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے راستے بند کیے ہیں،کہتے ہیں وقت پر جلسہ ختم کریں،ہم کیسے ختم کریں؟،لائٹس نہیں آنے دی گئیں، اگر رکاوٹیں ہٹائیں گے تو ہم بھی وقت پر جلسہ ختم کریں گے، آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں ہم آپ کے ساتھ تعاون کریں گے۔علاوہ ازیں سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جلسہ میں پہنچ گئے,ایم این اے جمشید دستی جلسہ گاہ پہنچ گئے ، عمران خان کی تینوں بہنیں اور شاہ محمود قریشی کی اہلیہ جلسہ گاہ پہنچ گئی ہیں، زرتاج گل وزیر کی قیادت میں جنوبی پنجاب کا قافلہ لاہور جلسہ گاہ میں داخل ہوگیا ہے، تحریک انصاف کے اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب کا قافلہ جلسہ گاہ پہنچ گیا،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر سینٹر عون عباس بپی اور اقلیتی ونگ کے صدر مہیندر پال سنگھ قیادت کررہے ہیں،جلسہ گاہ میں پہنچنے پر عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی گئی،

جلسہ میں خالی کرسیاں،مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو دکھایا آئینہ

پانچ پانچ ہزار دیہاڑی پر مہاجر کیمپوں میں جلسے کیلئے لوگ لائے جا رہے،انکشاف

پی ٹی آئی لاہور جلسہ کا وقت شروع،خالی کرسیاں،قیادت نہ پہنچی

لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا

لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

تحریک فتنہ فساد کا جلسہ،سب راستے کھلے ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور پی ٹی آئی کا جلسہ ،پولیس نے شہر کے انٹری پوائنٹس کو بند کر دیا ،پولیس نے رنگ روڈ کے تمام انٹری پوائنٹس بند کر دیئے ہیں،پولیس اہلکاروں کو انٹری پوائنٹس بند کر کے گاڑیاں کھڑی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،گاڑیوں سے انٹری پوائنٹس بند کر کے چابیاں لینے کی ہدایت کی گئی ہے،پولیس افسران کا وائرلیس پیغام جاری ہو گیا پولیس نے شہرکے داخلی راستوں کو بھی بند کرنا شروع کر دیا ،موٹروے بابو صابو انٹر چینج شاہدرہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا،موٹروے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،

Leave a reply