لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )مارشل آرٹ کھلاڑیوں کی جاپان ایونٹ میں شرکت کے لیے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے:حماد نذیر شینواری
کیوکشن کان کراٹے ضلع خیبر کے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، اگلے مہینے جاپان میں ایونٹ ہے جس میں ہم پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ایونٹ میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور بھرپور تعاون کی ضرورت ہے ،حماد نذیر شینواری
لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیوکشن کان کراٹے خیبر پختونخوا ضلع خیبر کے سیکنڈ ڈان مارشل آرٹ کھلاڑی حماد نذیر شینواری، تحسین خان اور عرفان شینوای نے کہا کہ جاپان میں 23 فروری سے 25 تک بین الاقوامی کراٹے ایونٹ منعقد ہوگا جس کیلئے ہمیں باقاعدہ طور پر دعوت ملی ہے۔
ان کا کہنا تھا اس بین الاقوامی سپورٹس ایونٹ میں ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں کھیلنا ضلع خیبر کیلئے اعزاز ہوگا لیکن افسوس کہ پہلے بھی فنڈ زکی عدم دستیابی سے کئی بین الاقوامی مقابلوں سے رہ گئے ہیں، ہم محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا و ضم اضلاع اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ایونٹ میں ہماری شرکت یقینی بنانے کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔