اعظم سواتی کے حماد اظہر پر الزامات کے بعد سیکرٹری جنرل،قائم مقام صدرپی ٹی آئی پنجاب نے پارٹی عہدےسےاستعفیٰ دے دیا.
باغی ٹی وی کے مطابق حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر پارٹی کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کردیا، حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پہلے2 بار استعفیٰ دے چکا ہوں جس کو رد کیا گیا تھا، آج تیسری اور حتمی طور پر اپنا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، ایک کارکن کی حیثیت سےپارٹی کیلئے کام کروں گا.یاد رہے کہ رہے کہ حماد اظہر اس سے قبل بھی استعفی دے چکے ہیں اور پارٹی کے کور کمیٹی اجلاس میں حماد اظہر کے استعفے کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا اور ان سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو جاری رکھیں اور موجودہ مشکل وقت میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں بہت سے فیصلے ہوئے جن میں میری رضامندی شامل نہیں تھی اور بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے۔
تاجروں کا عید سیزن مایوس کن رہا؛ خریداری کی شرح میں کمی
عید کے باعث رش، موٹرویز کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری