خواتین کی صحت سے متعلق ایک سنگین انکشاف حالیہ دنوں میں خبروں کی زینت بنا ہے — مانع حمل انجیکشن "ڈیپو-پروویرا” (Depo-Provera) کے ممکنہ دماغی اثرات، خصوصاً مینی نیوما (Meningioma) جیسے دماغی رسولیوں سے تعلق پر تحقیقاتی رپورٹس سامنے آئی ہیں، جنہوں نے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

فرانس کی نیشنل ایجنسی برائے ادویات و صحت نے 2023 میں تحقیق کی، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ:وہ خواتین جو ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے تک ڈیپو پروویرا کا استعمال کرتی رہیں، ان میں دماغ کی غیرسرطانی رسولی (Meningioma) کا خطرہ پانچ گنا زیادہ پایا گیا۔یہ رسولی اگرچہ سرطانی نہیں ہوتی، لیکن دماغ پر دباؤ ڈال کر دورے، ذہنی دباؤ، اور اعصابی نظام پر اثرات ڈال سکتی ہے۔

یہ دوا Medroxyprogesterone Acetate پر مبنی ہے، اور پاکستان میں درج ذیل تجارتی ناموں سے دستیاب ہے.Depo-Provera Saheli – Pfizer Laboratories، Famila – Zafa Pharmaceutical، Medroxy Depo – Global Pharmaceuticals آؤڑ Megestron – Social Marketing Pakistan

برطانیہ میں MHRA (میڈیسن ریگولیٹری ادارہ) نے Pfizer کو دوا کے پیکج پر خطرے کی وارننگ شامل کرنے کا حکم دیا۔امریکہ میں Pfizer کے خلاف 400 سے زائد خواتین نے مقدمات دائر کیے، جن کا مؤقف ہے کہ کمپنی نے خطرات سے آگاہ نہیں کیا۔برطانیہ میں بھی تقریباً 200 خواتین قانونی کارروائی کے لیے سرگرم ہیں۔

ڈاکٹر این ہینڈرسن (سابق NHS کنسلٹنٹ) کے مطابقہارمونی ادویات صرف ماہواری بند کرنے کے لیے دینا طبی غفلت ہے، کیونکہ یہ دماغی اور اعصابی نظام پر شدید اثرات ڈال سکتی ہیں۔18 سالہ جیسیکا بلیک نے جنوری 2024 میں ڈیپو پروویرا لگوایا۔ اس کے بعد 20 بار دورے (Seizures) پڑے اور اور متعدد بار اسپتال جانا پڑا.جیسیکا کا دعویٰ ہےمجھے پہلے کبھی کوئی بیماری نہیں تھی، یہ سب اس انجیکشن کے بعد ہوا۔”

ہر دوا لینے سے پہلے مکمل تحقیق کریں، ڈاکٹر سے ممکنہ سائیڈ افیکٹس پر کھل کر سوال کریں ، متبادل محفوظ طریقے معلوم کریں اور دوسری خواتین کو بھی اس بارے میں آگاہ کریںڈیپو پروویرا ایک مقبول مانع حمل انجیکشن ہے، مگر اب اس کے خطرناک دماغی اثرات کے شواہد بڑھ رہے ہیں۔یہ معاملہ صرف ایک دوا تک محدود نہیں بلکہ ایک بڑے سوال کی طرف اشارہ ہے کہ کیا ہم وہ سب جانتے ہیں جو ہمیں اپنی صحت کے بارے میں جاننا چاہیے؟

سندھ میں تیز ہواؤں اور بارش کا سسٹم داخل، افراد جاں بحق

اسرائیل کا حماس کے رہنما محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ

اسرائیل کا حماس کے رہنما محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ

اوکاڑہ: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یومِ تکبیر پر عظیم الشان جلسہ و ریلی

Shares: