فارم 45 اور 47 والے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے حمام میں ایک ہیں،لیاقت بلوچ

حکومت ناکام نااہل اور اندرونی خلفشار کا شکار ہے
liaqat baloch

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دلانے کے لیے پورے ملک میں دھرنے ہوں گے۔

باغی ٹی وی :اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے وگرنہ عوام اپنا حق چھین لیں گے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے معاہدے پر بدعہدی کر رہی ہے فارم 45 اور 47 والے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے حمام میں ایک ہیں، حکومت ناکام نااہل اور اندرونی خلفشار کا شکار ہے، ہر دور کے حکمرانوں نے ملکی وسائل اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ضائع کیا، پاکستان قدرتی وسائل اور نوجوانوں سے مالا مال ہے۔

قبل ازیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہحکومت سے معاہدے کی پینتالیس دن کی مدت آج مکمل ہوگئی، کل منصورہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، لوگ تیار ہورہے ہیں، احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا، پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام کریں گے، حکومت کو عوام کو ریلیف دینا پڑے گا۔

آئی ایم ایف کی شرائط کڑی تھیں،کچھ کا تعلق چین سے تھا،وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو غیر ضروری طور پر زیادہ اختیارات دیئے گئے، ملک میں بجلی کا بحران ہے،جن آئی پی پیز معاہدوں کی مدت پوری ہوگئی وہ ختم کریں، گزشتہ سال کی بہ نسبت لوگوں کابل دگنے سےزیادہ آرہا، آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے،کپیسٹی چارجز کی مد میں اربوں روپے عوام سے وصول کیے جارہے ہیں-

ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے،ایرانی صدر

Comments are closed.