خدمت کی سیاست،ایک اور وعدے کی تکمیل، صلاحیت بڑھاؤ "اپنا کماؤ”پروگرام، یکم مئی سے آغاز
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈیجیٹل روزگار پروگرام صلاحیت بڑھاؤ "اپنا کماؤ” یکم مئی سے شروع کر رہی ہے،پروگرام کے تحت ملک بھر میں بے روزگار مردوخواتین کو ڈیجیٹل کورس کروائے جائیں گے اور انہیں ہنر مند بنایا جائے گا.
ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک بھر کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنر سکھانے کے لیے "صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ” کے نام سے ڈیجیٹل روزگار پروگرام کا پہلا مرحلہ شروع یکم مئی 2025 سے شروع کر رہی ہے جو 10 مئی تک جاری رہے گا،پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں میں تربیت دینا ہے تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور ملک کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ یہ اقدام پاکستان میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری، خصوصاً نوجوان طبقے میں مایوسیوں کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم ہے،ڈیجیٹل روزگار پروگرام کے تحت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ڈیجیٹل ہنر سکھائے جائیں گے ،پاکستان بھر میں تمام شہریوں کے لئے ڈیجیٹل روزگار پروگرام فری ہے، رجسٹریشن کروا کر کوئی بھی ہنر سیکھ سکتا ہے،
مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا خواب ایک خودمختار، باہنر اور جدید پاکستان ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان صرف ملازمت کے منتظر نہ رہیں بلکہ خود اپنے لیے روزگار پیدا کریں اور دوسروں کو بھی مواقع فراہم کریں .