وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلا خوف تردید کہتا ہوں میں آج اگر پاکستان کا خادم ہوں تو پاکستان آرمی کے سپہ سالار جو موجود ہیں یقین کریں یک جان دو قالب ہوکر صرف پاکستان کے عظیم مقصد کیلئے کام کررہے ہیں،
قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اور سپہ سالار یک جان دو قالب ہو کر صرف پاکستان کے عظیم مقصد کےلئے کام کر رہے ہیں،جس شخص نے پاکستان کےخلاف تحریک چلائی اور کہا کہ دو قومی نظریہ ختم ہو گیا اور وہ بحیرہ ہند میں غرق ہو گیا، بنگلہ دیش میں اُس کے مجسموں کے ساتھ کیا ہوا، یہ ہمارے لئے کسی سبق سے کم نہیں،پاکستان ایٹمی قوت ہے، قیامت تک دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتا، دفاعی اداروں کی ملک کےلئے بہترین خدمات ہیں،اگر اپنی کوتاہیوں کا جائزہ نہیں لیں گےتو ترقی نہیں کر سکتے،پاکستان تمام مشکلات کے باوجود ایٹمی قوت بنا،آج بھی پاکستان کی تقسیم کے لئے جو کام کرے گا وہ اسی انجام کو پہنچے گا، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے، پاکستان ترقی کرے گا
نوجوان نسل کو مواقع دیے جائیں تو ماضی کے نقصانات کا ازالہ ہو جائے گا ،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،نوجوانوں کو جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے بہرہ مند کریں گے،حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں ،قوم کے عزم صمیم کے آگے کچھ نہیں،پاکستان کو اتحاد اتفاق اور مسلسل محنت سے آگے بڑھانے کے لیے پر عزم ہیں،اگر نوجوان نسل کو مواقع دیے جائیں تو ماضی کے نقصانات کا ازالہ ہو جائے گا ، تمام مشکلات کے باوجود ایٹمی طاقت بنا، قیامت تک دشمن ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
قبل ازیں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ اسمگلنگ میں ملوث افراد کو قطعی طور پر پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ خوش آئند امر ہے کہ متعلقہ اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسمگلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انٹرنیٹ سروس سب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے متاثر ہے، چیئرمین پی ٹی اے
انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی وارننگ
انٹرنیٹ فائروال کے نفاذ سے پاکستانی معیشت کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: پی ایس ایچ اے
انٹرنیٹ کی سست روی ناقابل برداشت، 5G کی نیلامی کے لیے کوششیں جاری، شزہ فاطمہ
حساس ڈیٹا گوگل پر عام مل جاتا ہے، اسے کیسے روکا جائے،سینیٹر پلوشہ خان