ہمارے پہریدار فرض شناس،جانثار اوربیدار ہیں:مظہر برلاس
ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی صدراورسینئر کالم نگار مظہربرلاس،مرکزی چیف آرگنائزراورسینئر کالم نگار محسن گو رایہ ،مرکزی سیکرٹری جنرل اورسینئرکالم نگار محمد ناصراقبال خان ،مرکزی سینئر نائب صدوراورسینئر کالم نگارسردارمرادعلی خان،صفدر علی خاں ، سلمان پرویز،میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،مرکزی نائب صدورمحمداویس رازی، ناصر عباس چوہان ایڈووکیٹ ، ممتازاعوان، محمدشاہدمحمود اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات لقمان شیخ نے کہا ہے کہ ہمارے پہریدار فرض شناس،جانثار اوربیدار ہیں،ان کے ہوتے ہوئے مادروطن پاکستان کی سا لمیت پرکوئی آنچ نہیں آ سکتی۔جوسرزمین شہیدوں کے مقدس لہو سے سیراب ہوتی ہواسے دنیا کی کوئی طاقت بانجھ نہیں بناسکتی،روشن مستقبل پاکستان کا منتظر ہے۔ ملک میں داخلی استحکام اور قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسزکی کمٹمنٹ ،پیشہ ورانہ مہارت اوران کی انتھک خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔بدقسمتی سے مادروطن پاکستان کا بزدل دشمن ہربار چھپ کر اورپیٹھ پروارکر تا ہے کیونکہ اس میں ہمارے جانبازوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ۔
وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔مظہربرلاس نے مزید کہا کہ جوہرٹاﺅن میں بم دھماکے کی زدمیں آنیوالے بیگناہ شہریوں کی شہادت نے پاکستانیوں کورنجیدہ کردیا ۔بم دھماکے سے زخمی ہونیوالے سکیورٹی اہلکار کااعتماداوروقار پاکستانیوں کیلئے سرمایہ افتخار ہے۔انہوں نے کہا کہ جوہرٹاﺅن بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوںکاضیاع قومی سانحہ ہے ۔ہماری سکیورٹی فورسزپاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگانے اورشرپسندعناصر کی سرکوبی کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کاخون اورغازیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،ملک دشمن قوتوں کا گٹھ جوڑ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔